ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے باغبانی کا پہلا اجلاس منعقد

ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے باغبانی کا پہلا اجلاس منعقد

ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے باغبانی کا پہلا اجلاس منعقد

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے باغبانی کا پہلا اجلاس ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس کراچی میںمنعقد کیاکمیٹی کے کنوینر محمد نعمان سہگل اور ممبران نے پاکستان کی باغبانی کی صنعت میں زبردست بہتری کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جبکہ دستیابی تکنیکی تربیت کی کامیابی اور منڈیوں میں آسانی سے اضافے کے کلیدی عوامل، باغبانی کی صنعت کو بہتر بنانے کے لیے سرکاری شعبے کی جانب سے معاونت کے طور پر اہم عوامل ، محرک پیکج برآمد کنندگان کے لیے مالی معاونت اور مختلف فصلوں کے لیے فیومیگیشن سہولیات کی ترقی، نئے پودے اگانے کے لیے افراد کا کردار اور اسکول کی سطح سے لے کر اپنے اردگرد کے درختوں اور پودوں کو نقصان پہنچانے اور کاٹنے سے روکنے کے لیے عوام میں بیداری پیدا کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی فیڈریشن ہاﺅس کراچی میں ہارٹیکلچرل اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں کنوینر ہارٹیکلچر اسٹینڈنگ کمیٹی ایف پی سی سی آئی محمد نعمان سہگل، خالد عمر سابق وزیر ماحولیات حکومت سندھ، ریحان ہاشمی سابق ایم این اے اور ممبر کورین ٹریڈ اتھارٹی کوٹرہ، صابر حسین ایگریکلچرسٹ، شاہد جاوید بزنس مین ممبر کمیٹی، ناصر پارک ڈویلپر بزنس مین ممبر کمیٹی، غلام نبی بزنس مین اور ممبر، کمیٹی کے ممبر جمیل اخلاص بزنس مین کمیٹی کے ممبر اور عذب گلوبل ٹریڈ ز اینڈ ایگزیبیشن کے چیئرمین سید تراب شاہ ، مفتی عبید ایڈووکیٹ قانونی ماہر، اسد اللہ خان بزنس مین کمیٹی کے ممبر شامل تھے.