کراچی کو مزید پاورڈسٹری بیوشن کمپینز کی ضرورت ہے کیونکہ کے الیکٹرک بجلی کی ترسیل کے نظام میں مکمل طور ناکام ہوگیا ہے: حبیب شیخ
کراچی(اسٹاف رپورٹر) الیکٹرونکس اینڈ موٹر سائیکل ڈیلر الا ئنس اورکراچی سندھ تاجراتحاد کے چیرمین حبیب شیخ نے کہا ہے کہ کراچی کو مزید پاورڈسٹری بیوشن کمپینز کی ضرورت ہے کیونکہ کے الیکٹرک بجلی کی ترسیل کے نظام میں مکمل طور ناکام ہوگیا ہے اور بجلی کی قیمتوں میں مذید اضافہ صارفین کے لیےاب ناقابل برداشت ہوگیا ہے شہر قائد میں ریکارڈ گرمی کے باوجود مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل بدترین لوڈشیڈنگ کی جاری ہے اور کچھ علاقوں میں یہ پندرہ گھنٹے تک پہنچ گیا ہے دن کے علاوہ رات کے اوقات میں بھی عوام بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا عذاب بھگت رہے ہیں جس کے باعث مختلف علاقوں میں عوامی سطح پر احتجاج سنگین شکل اختیار کرتا جارہا ہے جبکہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کے االیکٹرک کو نااہل ترین ادارہ قرار دیا ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہیٹ ویو میں لوڈشیڈنگ کے دوران کوئی انتقال ہوا تو کے الیکٹرک پر مقدمہ ہوگا جبکہ سعید غنی کا کہے چکے ہیں کہ کسی ایک کی سزا سب کو نہیں دی جاسکتی لیکن کے الیکٹرک نے اجتماعی سزا کا انتظام رائج کر رکھا ہے شیخ حبیب نے کہا کہ پہلی بار سندھ حکومت کی طرف سے لوڈشیڈنگ کو لے کر کے الیکٹرک کے حوالے سے سخت الفاظ میں مذمت کی جارہی ہے مگر کیا اس بار کراچی کی عوام اور تاجران کے لئے کچھ بہتر ہوسکے گا کیونکہ یہ صاف نظر آرہا ہے کہ کے الیکٹرک کراچی میں بجلی کی ترسیل کا نظام سمبھالنے میں مکمل طور ناکام ہو چکا ہے اور کراچی کو مذید پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیز کی ضرورت ہے
0 تبصرے