آئی پی او پاکستان کے وفد کی البانیہ میں تیسری بین الاقوامی آئی پی او کانگریس میں شرکت
انٹرنیشنل پولیس آرگنائزیشن (آئی پی او) پاکستان کے ایک وفد نے صدر آئی پی او پاکستان، ڈی آئی جی ڈاکٹر مقصود احمد کی قیادت میں البانیہ کے شہر تیرانہ میں تیسری بین الاقوامی آئی پی او کانگریس میں شرکت کی۔ کانفرنس میں دنیا بھر سے 200 سے زائد قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں اور ارکان نے شرکت کی۔
آئی پی او کے بانی اور صدر پروفیسرالیجا زی ووٹک نے پولیس تنظیموں کے درمیان بین الاقوامی تعاون اور اشتراک کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے افتتاحی تقریر کی۔
صدر آئی پی او پاکستان سیکشن ڈاکٹر مقصود احمد نے ترقی پذیر ممالک میں جدید پولیسنگ کی اہمیت، تربیت اور صلاحیت کی تعمیر میں ایجنسیوں کے درمیان ہم آہنگی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے دہشت گردی اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف جنگ کے بارے میں اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا۔
کانگریس کا مقصد عالمی شراکت داری کو فروغ، خیالات کا تبادلہ اور آئی پی او سیکشن کے رہنماؤں اور اراکین کے درمیان تجربات کا اشتراک کرنا تھا۔ اس کانگریس نے شرکاء کو آئی پی او کے پروگراموں اور آنے والے سالوں کے لیے رہنما ئی اصولوں سے واقف کرانے کے لیے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کیا۔
آئی پی او 2022 سے اقوام متحدہ کے ECOSOC کی خصوصی مشاورتی حیثیت کے ساتھ ایک کثیر القومی پیشہ ورانہ تنظیم ہے۔
0 تبصرے