ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی، بابر اعظم اور محمد رضوان کے خلاف ایکشن
لاہور (ویب ڈیسک) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں پاکستانی ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کے سینٹرل کنٹریکٹ اے کیٹیگری سے باہر ہونے کا خدشہ ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق نئی سلیکشن کمیٹی کو سینٹرل کنٹریکٹ کو حتمی شکل دینے پر بھی بریفنگ دی جائے گی جب کہ کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں کمی نہیں کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق نیا سینٹرل کنٹریکٹ جاری ہے، بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شان مسعود کپتان اور بابر اعظم بلے باز کے طور پر کھیلیں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس کے علاوہ محمد رضوان کے لیے ٹیسٹ سکواڈ میں اپنی جگہ برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔
0 تبصرے