موٹروے M-6 کے لیے مٹیاری میں زمین کی حصول کا کام تیز کردیا گیا، قومی نوعیت کے منصوبے کا جلد آغاز ہونے جارہا ہے، ڈپٹی کمشنر مٹیاری
مٹیاری: موٹروے M-6 کے لیے مٹیاری میں زمین کی حصول کا کام تیز کردیا گیا، قومی نوعیت کے منصوبے کا جلد آغاز ہونے جارہا ہے، ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ
چیف سیکریٹری سندھ کے احکامات پر حیدرآباد سے سکھر تک M-6 موٹروے کی تعمیر کے لیے زمین کے حصول سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لیے اپریل کے وسط سے ڈی سی آفس مٹیاری اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی NHA حکام کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
تعلقہ مٹیاری میں زمینی حصول کیلئے قانونی تقاضے پورے کرنے کے ساتھ ساتھ حائل رکاوٹیں اور مسائل تقریباً حل ہو چکے ہیں۔
موجودہ ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ کی اپریل میں تعیناتی کے بعد موٹروے میگا منصوبہ ان کی اولین ترجیح پر رہا ہے اور وہ اسے قومی سطح کا منصوبہ سمجھتے ہیں جو علاقے کی قسمت بدل سکتا ہے۔
چیف سیکریٹری سندھ نے 13 جون 2024 کو اس منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے متعلقہ اداروں کے اجلاس کی صدارت کی اور زمین کے حصول کے کام کو تیز کرکے مکمل کرنے کے لیے سخت ہدایات جاری کیں۔
چیف سیکریٹری سندھ کا توجه اس بات پر مرکوز تھا کے منصوبے کیلئے مطلوبہ زمین جلد سے جلد نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حوالے کی جائے تاکہ وہ تعمیراتی کام شروع کرنے کے لیے ٹھیکیدار کو مشغول کر سکے۔ انہوں نے اس ضمن میں تمام اداروں کے مابین رابطہ کاری کو بڑھانے پر بھی زور دیا۔
اس سلسلے میں ڈی سی مٹیاری کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر مٹیاری، این ایچ اے کی ٹیم اور ولیج سٹاف کے ہمراہ مشترکہ فیلڈ وزٹ کے بعد ایک اجلاس بھی منعقد کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ نے کہا کہ تعلقہ مٹیاری میں موٹروے کی تعمیر کے لیے مطلوبہ اراضی قبضے کے لیے تیار ہے، تحویل اور قبضے کے لیے دستاویزات لینڈ ایکوزیشن کلکٹر اور این ایچ اے مشترکہ طور پر تیار کریں۔ مزید برآں، سروے ٹیم کو 24 جون کو تعلقہ ہالا اور سعید آباد میں بقیہ سروے نمبروں پر درست مارکنگ کے لیے طلب کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر محمد یوسف شیخ نے ضلع مٹیاری سے موٹروے منصوبے کے نقطہ آغاز والے مقام جیئندل کوٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے نقصانات کا تخمینہ لگانے، تمام کھاتییداون کو معاوضے ادا کرنے کی فہرست تیار کرنے کے احکامات جاری کیے۔
ان کا کہنا تھا تاکہ قومی نوعیت کے اس تعمیراتی منصوبے کا کام بہت جلد شروع ہونے جا رہا ہے جو ایک خوش آئند بات ہے۔
0 تبصرے