جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان/یوکے (رجسٹرڈ) کے عہدیداران کی گھوٹکی کے سینئیر صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان/یوکے (رجسٹرڈ) کے مرکزی صدر میاں عامر علی، نائب صدر سمیع اللہ عثمانی، سیکرٹری جنرل محمد آصف قائمی، چیف کوآرڈینیٹر شاہین بٹ، مرکزی وومن ونگ صدر حمیرا ثناء و دیگر عہدیداران نے گھوٹکی کے سینئیر صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جے اے پی یوکے (رجسٹرڈ) کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک اور صحافی خبر کی پاداش میں شہید کر دیا گیا صحافی نصراللہ گڈانی کی شہادت سے اوورسیز سمیت پاکستان بھر کے صحافی سراپا احتجاج ہیں اور ان میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اس سے قبل جان محمد مہر کو شہید کر دیا گیا اور وعدے کے مطابق قاتلوں کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے پاکستان صحافیوں کیلئے خطرناک ملکوں میں سرفہرست تھا اب صحافیوں کیلئے مذید خطرناک ہو گیا ہے صحافیوں کا سر عام قتل عام حکومت اور سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، صحافیوں کے قتل، ان پر حملوں اور جھوٹے مقدمات کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے صحافی برادری نے مطالبہ کیا ہے کہ نصراللہ گڈانی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے سزا دی جائے اور ورثاء کو انصاف فراہم کیا جائے۔
0 تبصرے