ملک کے خلاف مہم چلانے کی فنڈنگ کہاں سے آ رہی ہے، سب جانتے ہیں، عطاءاللہ تارڑ
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرے ھوئے کھا ھئے کھ پاکستان کو سفارتی محاذ پر کامیابیاں مل رہی ہیں، وزیراعظم نے ناروے اور آئرلینڈ کے وزراءاعظم سے فون پر گفتگو کی، ناروے اور آئرلینڈ نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر مضبوط موقف اپنایا، ناروے اور آئر لینڈ نے غزہ اور رفح میں جاری مظالم کی مذمت کی اور جنگ بندی پر زور دیا،
وزیراعظم نے دونوں وزراءاعظم کو اپنے موقف سے آگاہ کیا، پاکستان ہمیشہ فلسطینیوں کے حق کے لئے آواز اٹھاتا رہا ہے، غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا، ہم فلسطین میں امن کے خواہاں ہیں، ہم فلسطین میں جنگ بندی چاہتے ہیں، دوسرے ممالک کے ساتھ روابط بہت اہمیت کے حامل ہیں،
ملک کے خلاف مہم چلانے کی فنڈنگ کہاں سے آ رہی ہے، سب جانتے ہیں، ان کا مکروہ اور گھناﺅنا چہرہ پوری قوم دیکھ چکی ہے، پاکستان کی سالمیت سب سے مقدم ہے، انشاءاللہ پاکستان ترقی کرے گا، ملک ریاض کو چاہئے کہ وہ 190 ملین پاﺅنڈ کے کیس میں شامل تفتیش ہوں،
یہ شامل تفتیش ہی نہیں اور عدالت سے مفرور بھی ہیں، ان پر دباﺅ کس بات کا ہے، وزیراعظم نے فلسطین کے حوالے سے عالمی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا،
فلسطین کے کاز کے لئے ہر جگہ آواز اٹھا رہے ہیں،
0 تبصرے