پیر صاحب پگارا کی صدارت میں جی ڈی اے کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس سابق وفاقی وزیر مرتضی خان جتوئی کی رہائش گاہ پر شروع

پیر صاحب پگارا کی صدارت میں جی ڈی اے کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس سابق وفاقی وزیر مرتضی خان جتوئی کی رہائش گاہ پر شروع

پیر صاحب پگارا کی صدارت میں جی ڈی اے کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس سابق وفاقی وزیر مرتضی خان جتوئی کی رہائش گاہ پر شروع

پیر صاحب پگارا کی صدارت میں جی ڈی اے کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس سابق وفاقی وزیر مرتضی خان جتوئی کی رہائش گاہ پر شروع، اجلاس میں سید صدر الدین شاہ راشدی، ،ڈاکٹر صفدر عباسی، سابق وزیر اعلی سندھ لیاقت جتوئی، ایاز لطیف پلیجو، سردار عبدالرحیم، سائرہ بانو، سید زین شاہ شریک

اجلاس میں بیرسٹر حسنین مرزا، عرفان اللہ مروت، نند کمار گوکلانی، جلال شاہ جاموٹ،غلام دستگیر راجڑ، عبدالرزاق راہموں، راضی خان جتوئی، ایم پی اے فوزیہ کوثر،ڈاکٹر رفیق بانبھن اور دیگر شریک،



ترجمان جی ڈی اے کے مطابق اجلاس میں سندھ کی مجموعی صورتحال پر غور۔ اجلاس میں صوبے میں امن وامان کی ابتر صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار،

سردار عبدالرحیم کا کھنا تھا کھ جی ڈی اے کے رہنماوں اور کارکنوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔ جی ڈی اے اجلاس میں بدترین مہنگائی، اغواء کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور لاقانونیت پر غور۔ اجلاس میں اشیائے خوردونوش دودھ، گوشت ، آٹا ، گھی/کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے پر سخت تشویش۔ اجلاس میں گیس، بجلی کی قیمتوں میں ناقابل برداشت اضافہ اور بدترین لوڈشیڈنگ پر بھی غور۔ سندھ میں ڈاکو راج کے خاتمے کے لیے فوجی آپریشن شروع کرنے کے مطالبے پر بھی بات چیت۔ اجلاس میں لاڑکانہ، نوشہرو فیروز سکھر گھوٹکی اور دیگر علاقوں میں صحافیوں کے قتل کے واقعات، قاتلوں کی عدم گرفتاری اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں حکومتی ناکامی پر غور۔ سندھ حکومت سندھ کے مفاد میں این ایف سی ایوارڈ پاس کرانے میں ناکام رہی ہے۔

سندھ میں زرعی پانی کی قلت، محکمہ آبپاشی اور زراعت کے عملداروں کی رشوت ستانیوں پر بھی غور اجلاس میں کاشتکاروں کو گندم کے لئے باردانہ اور مقررہ نرخ نہ ملنے پر سخت تشویش۔ کراچی حیدرآباد لاڑکانہ سکھر اور دیگر شہروں میں انفراسٹرکچر کی تباہی، پینے کے صاف پانی کی قلت، بیروزگاری، تعلیم صحت کی سہولیات کے فقدان پر بھی غور۔

اجلاس میں جی ڈی اے کی تنظیم سازی کو ڈویژن، ضلع اور تحصیل سطح پر حتمی شکل دینے پر بھی فیصلے۔ ۔ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق میڈیا کو شام ساڑھے چھ بجے بریفنگ دی جائے گی