میں ریکارڈز کے پیچھے نہیں بھاگتا، ریکارڈز میرا پیچھا کرتے ہیں: رونالڈو
پرتگال کے لیجنڈ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ میں ریکارڈز کے پیچھے نہیں بھاگتا، ریکارڈز میرے پیچھے آتے ہیں۔
سعودی پرو لیگ سیزن میں گول کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کرنے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ وہ ریکارڈز کے پیچھے نہیں بھاگتے بلکہ ریکارڈ ان کا پیچھا کرتے ہیں۔
پرتگالی فٹبالر نے النصر سعودی فٹبال کلب کی جانب سے الاتحاد کلب کے خلاف میچ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
گزشتہ شب کھیلے گئے میچ کے دوران النصر کلب نے الاتحاد کو چار کے مقابلے دو گول سے شکست دی جس میں دو گول کرسٹیانو رونالڈو نے کئے۔
اس طرح انہوں نے مجموعی طور پر 35 گول کر کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔
اس سے قبل 2018-19 میں مراکش کے شہر النصر سے تعلق رکھنے والے فٹ بال کھلاڑی عبدالرزاق حمد اللہ نے 34 گول کر کے یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔
یاد رہے کہ رونالڈو نے اپنے 22 سالہ کیرئیر میں 765 گول کیے ہیں جن میں اسپورٹنگ کلبز لزبن، مانچسٹر یونائیٹڈ، ریال میڈرڈ اور یووینٹس شامل ہیں اور پرتگال کے لیے 206 میچوں میں 128 انٹرنیشنل گول کر چکے ہیں۔
0 تبصرے