آزادیء صحافت کا دن، سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے صحافتی انجمنوں کے لئے امدادی چیک جاری کر دیئے
آزادیء صحافت کے دن سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے صحافتی انجمنوں کے لئے امدادی چیک جاری کر دیئے
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پی ایف یو جی، کے یو جے اور ایس یو جے کے پچاس پچاس لاکھ کے امدادی چیک رہنماؤں کے حوالے کر دیئے
پی ایف یو جے کا امدادی چیک لالہ اسد پٹھان اور کے یو جے کا امدادی چیک صدر اعجاز احمد اور عاجز جمالی نے وصول کئے
حکومت سندھ کی جانب سے سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسو سی ایشن کو بھی 2 کروڑ کا امدادی چیک دیا گیا
سکھر یونین آف جرنلسٹس کا امدادی چیک جاوید جتوئی نے وصول کیا ، صحافتی تنظیموں کے رہنماؤں نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا شکریہ ادا کیا
ملیر کے صحافیوں کے وفد کی صدر حنیف سومرو کی سربراہی میں شرجیل انعام میمن سے ملاقات، ڈپٹی میئر سلمان مراد بھی ملاقات میں موجود تھے
شرجیل انعام میمن کا کھنا تھا کھ آزادیء صحافت کے دن صحافیوں کے لئے اپنی کاوشوں پر فخر محسوس کر رہے ہیں،
ایس پی آر اے کو دو کروڑ، پی ایف یو جے، کے یو جے، ایس یو جے کو پچاس پچاس لاکھ کے امدادی چیک دیئے گئے، حکومت سندھ نے شہید بی بی ، صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کے ویژن کے تحت صحافیوں کے حقوق کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے، صحافی معاشرے کے آئینہ دار ہیں، ان کی صحافتی دشواریوں کا خاتمہ یقینی بنانا ہمارا عزم ہے، سندھ حکومت نے آج صحافیوں کے عالمی دن کی مناسبت سے صحافتی انجمنوں کو امدادی رقوم کے چیک پیش کئے ہیں ،
سندھ حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، صحافیوں کے عالمی دن کے موقع پر امدادی چیکس کی ادائیگی سندھ حکومت کی ترجیحات کا واضح اظہار ہے،
0 تبصرے