صدر ایف پی سی سی آئی نے شیخ راشد عالم کو فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کا کنوینر برائے 25- 2024 مقرر
کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے برانڈ فاو¿نڈیشن کے سربراہ شیخ راشد عالم کو فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے "یوتھ امپاورمنٹ اینڈریکیگنیشن " کا کنوینر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے شیخ راشد عالم کی مذکورہ کمیٹی کیلئے بطور کنوینر تعیناتی ان کے وسیع تجربے اور انٹرپرینیورشپ ڈویلپمنٹ کے شعبے میں انکے شاندارخدمات کے اعتراف میں کیا ہے۔ ایف پی سی سی آئی کی جانب سے شیخ راشد عالم کو یوتھ کمیٹی کاکنوینر مقرر کیا جانا انکے پیشہ ورانہ کیریئر میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔"نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے بارے میں قائمہ کمیٹی کے کنوینر شیخ راشد عالم پاکستان میں نوجوانوں کے شعبے کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقدامات اور اسکے حوالے سے تجاویز مرتب کرنے کے ذمہ دار ہوں گے۔ وہ اس حوالے سے متعلقہ قومی اور بین الاقوامی اداروں کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ اس موقع پر فیڈریشن کے صدر کا کہنا تھا کہ وہ شیخ راشد عالم کی ماہرانہ صلاحیتوں پر اعتماد رکھتے ہیں اوریہ امید ظاہرکرتے ہیں کہ یوتھ امپاورمنٹ کے شعبے میں ان کا وسیع تجربہ اور انٹرپرینیورشپ ڈویلپمنٹ میں مہارت نوجوانوں کے شعبے کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے حل تیار کرنے میں ہماری مدد کرے گی۔ ہمیں یقین ہے کہ ان کی قیادت میں ہم حکومت کو قابل عمل تجاویز اور ٹھوس سفارشات پیش کرنے میں کامیاب ہوں گے، جس کے پاکستان میں نوجوانوں کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔دریں اثناءشیخ راشد عالم نے کہا کہ ہماری کمیٹی ایک ایسے ماحول کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے جہاں نوجوان ترقی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔ ہم نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور انہیں مستقل کےلئے تیار کرنے اور اسکے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اپنی کاوشوں کے ذریعے ان کی کامیابیوں کو یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ ہم سرکاری اور نجی شعبے کے اشتراک عمل کے ذریعے ایک روشن مستقبل کی راہ ہموار کریں گے، جہاں جدت، تخلیقی صلاحیت، اور مستقل کا ادراک ہو۔ ہم سب نے مل کر ایک ایسے معاشرے کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالنا ہے جہاں ہر نوجوان اپنے خوابوں کو پورا کرنے اور ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے ہردم تیار اور کوشاں ہوگا۔
0 تبصرے