پاک ایران تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں: کفیل حسین
کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان کے اعلیٰ تجارتی وفد نے پریذیڈینٹ کے ایچ اے بزنس اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنزز،سی ای او کفیل حسین گروپ اورمعروف آرکیٹیکٹ کفیل حسین کی سربراہی میں ایران ایکسپو 2024 میں شرکت کی اس مو قع پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی،ٹریڈ اینڈ انویسٹ منٹ کونسلر ڈاکٹر امیر حسین،پاکستان میں ایران کے سابق قونصل جنرل مراد نعمتی، کمرشل اتاشی، رشید احمد صدیقی، صدر بزنس فورم اور تھنک ٹینک فرخ مظہر اور دیگر کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں اس موقع پر پاکستان کے اعلیٰ تجارتی وفد نے پریذیڈینٹ کے ایچ اے بزنس اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنزز،سی ای او کفیل حسین گروپ اور معروف آرکیٹیکٹ کفیل حسین نے کہا کہ پاک ایران تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک معیشت کی بہتری کے لئے بھر پور کوششیں کر رہے ہیں جبکہ سرحدوں پر ہونے والی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے بھی بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں کفیل حسین نے کہا کہ ایران کے تعاون سے پاکستان میں بجلی ،گیس اور پیٹرولیم منصوعات کے بحرام پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے جس سے مہنگی بجلی،گیس اور پیٹرول کی قیمتیں بھی کم ہو سکیں گی انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات قائم ہیں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے بعد سے اس میں مزید بہتری متوقع ہے کفیل حسین نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان دستخط ہونے والے ایم او یو ز کے تحت نئے منصوبوں پر تیزی سے کام کیا جار ہا ہے جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ ایران کی معیشت بھی پروان چڑھے گی انہوں نے کہا کہ پا کستان کے اعلیٰ تجارتی وفدکا دورہ ایران بھی انتہائی کامیاب ثابت ہوا ہے اس سے دونوں ممالک کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہو گا اورمعیشت مستحکم ہو سکے گی کفیل حسین نے کہا کہ پاک ایران دوستی دنیا کےل ئے مثال ہے انشاءاللہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے تعاون سے معیشت کو درپیش مسائل سے نجات دلوانے میں اپنا اہم کر دار ادا کریں گے.
0 تبصرے