نوجوانوں کی ابتدائی تعلیم کے دوران کیئریر کونسلنگ پر بھر پور توجہ دینے کی ضرورت ہے ا جلال الدین مہر
کراچی (اسٹاف رپورٹر )محکمہ کھیل امور نوجوان حکومت سندھ کے اشتراک سے کیئریر کونسلنگ ورکشاپ اینڈ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ جلال الدین مہر تھے کیئریر کونسلنگ ورکشاپ اینڈ ٹریننگ کے موقع پر سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ جلال الدین مہر نے نوجوانوں کےلئے تعلیم کے ابتدائی مراحل میں کیرئیر کونسلنگ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ نوجوانوں کی ابتدائی تعلیم کے دوران کیئریر کونسلنگ پر بھر پور توجہ دینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ کیئریر کونسلنگ سے نوجوانوں کو اپنے دلچسپی کے شعبے منتخب کرنے میں مدد مل سکے گی جس سے وہ نہ صرف اپنے منتخب کردہ شعبے میں کارہائے نمایا سر انجام دے سکتے ہیں بلکہ ملک کی ترقی میں بھی اپنا اہم کردار ادا کر سکتے ہیں جلال الدین مہر نے کہاکہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جس کی 76 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اگر انہیں بہترین تعلیم کے ساتھ مختلف ہنر سیکھائے جائیں اور ان کی دلچسپی کے شعبوں سے متعلق معلومات فراہم کی جائے توپاکستان کی معیشت بھی مستحکم ہو سکے گی انہوںنے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں اس کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اس لئے یوتھ با اختیار بنا کر پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے میں مددمل سکتی ہے جلال الدین مہر نے کہاکہ ہمارے نوجوان صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں ہیں اگر انہیں مختلف شعبوں میں مواقع فراہم کئے جائیں تو پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہو کر دنیا کے نقشے پر ابھر سکتا ہے.
0 تبصرے