ایرانی صدر اور وزیر خارجہ سمت ہیلی کاپٹر حادثے میں 9 افراد جاں بحق، پاکستان میں سوگ کا اعلان

ایرانی صدر اور وزیر خارجہ سمت ہیلی کاپٹر حادثے میں 9 افراد جاں بحق، پاکستان میں سوگ کا اعلان

ایرانی صدر اور وزیر خارجہ سمت ہیلی کاپٹر حادثے میں 9 افراد جاں بحق، پاکستان میں سوگ کا اعلان

تہران (ویب ڈیسک) ایرانی حکومت نے ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ ایرانی صدر کی وفات کا باضابطہ اعلان امام رضا کے روزے پر کیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ایران کے خبر رساں ادارے تہران ٹائمز کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ آذربائیجان کے علاقے تبریز سے ایک سو کلومیٹر دور پیش آیا جس میں تبریز کے گورنر بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔ تہران ٹائمز کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے سمیت ہیلی کاپٹر میں سوار نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایرانی حکام کے مطابق کچھ لاشیں جلی ہوئی تھیں جن کی شناخت نہیں ہو سکی۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ پہاڑ سے مل گیا، امدادی ٹیمیں ملبے تک پہنچ گئی ہیں جب کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں تبریز اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے حادثے میں جاں بحق ہونے پر سوگ کا اعلان کیا، اس دوران قومی پرچم سرنگوں کردیا گیا۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی سفارتخانے کا دورہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایرانی صدر کے انتقال پر پاکستان میں یوم سوگ منایا جا رہا ہے اور قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ دوسری جانب صدر آصف علی زرداری نے بھی ایرانی صدر، وزیر خارجہ اور دیگر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا جب کہ صدر مملکت نے ابراہیم رئیسی کی مسلم دنیا کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر اور وزیر خارجہ سمیت 9 افراد کی المناک ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سمیت 9 افراد کے جاں بحق ہونے پر ایرانی عوام کے ساتھ تعزیت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس المناک واقعے پر ہر پاکستانی دکھ میں ہے اور وہ اپنے ایرانی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ برابر کا دکھ ہے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور شہریوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔