پراپرٹی لیکس: دبئی میں غیر ملکیوں کی جائیدادیں، پاکستانی بھی 11 ارب ڈالر کی جائیدادوں کے مالک بن گئے
دبئی میں غیر ملکیوں کی 400 ارب ڈالر مالیت کی جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے جس میں پاکستانیوں کی 11 ارب ڈالرز کی جائیدادیں بھی شامل ہیں۔
"پراپرٹی لیکس" میں دنیا بھر سے کئی سیاسی شخصیات، سرکاری افسران اور ریٹائرڈ سرکاری اہلکاروں کے نام شامل ہیں۔
پاکستانیوں کی دبئی میں 11 ارب ڈالر کی جائیدادیں ہیں، دبئی میں جائیدادیں خریدنے والوں میں پاکستانی دوسرے نمبر پر ہیں۔
پراپرٹی لیکس میں 17 ہزار پاکستانیوں نے دبئی میں 23 ہزار جائیدادیں خریدنے کا انکشاف کیا ہے، پراپرٹی لیکس میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز کا نام بھی شامل ہے۔
پراپرٹی لیکس میں ایک درجن سے زائد ریٹائرڈ سرکاری افسران، ایک پولیس چیف، ایک سفارت کار اور ایک سائنسدان کے نام بھی ہیں۔
پراپرٹی لیکس کے مطابق حسین نواز شریف بھی دبئی میں جائیداد کے مالک ہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی کی فیملی بھی دبئی میں جائیداد کی مالک ہے، دبئی میں جائیداد کے مالکان کے ناموں میں شرجیل میمن اور ان کے خاندان کے افراد کے نام بھی شامل ہیں۔
سینیٹر فیصل واوڈا کا نام بھی دبئی کی جائیدادوں کے مالکان میں شامل ہے، سندھ کے 4 ایم این ایز کی بھی دبئی میں جائیدادیں ہیں، پراپرٹی لیکس میں بلوچستان اور سندھ کے 6 سے زائد اراکین صوبائی اسمبلی کے نام بھی شامل ہیں۔
دبئی میں جائیداد کا ڈیٹا سینٹر فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز، واشنگٹن میں قائم ایک این جی او نے حاصل کیا تھا، جسے واشنگٹن میں قائم این جی او نے ناروے کے مالیاتی آؤٹ لیٹ ٹوئنٹی فور کے ساتھ شیئر کیا تھا، اور آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ کی جانب سے جائیداد کا ڈیٹا بھی شیئر کیا گیا تھا۔ تنظیم، "منظم جرائم اور بدعنوانی کی رپورٹنگ پروجیکٹ" نے جائیدادوں کے مالکان کا سراغ لگانے کے لیے 6 ماہ کے تفتیشی منصوبے پر کام کیا۔
58 ممالک کے 74 میڈیا اداروں کے نامہ نگاروں نے تحقیقاتی منصوبے پر کام کیا، تحقیقاتی منصوبے میں کم از کم ایک سزا یافتہ مجرم، مفرور اور سیاسی شخصیت کا سراغ لگایا گیا جس نے حال ہی میں دبئی میں جائیداد خریدی تھی۔
0 تبصرے