بشریٰ بی بی کی درخواست منظور، بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی سے متعلق درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے چند روز قبل بشریٰ بی بی کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا تھا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل میں نظربندی سے متعلق اسلام آباد کے چیف کمشنر کے 31 جنوری کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کیا۔
عدالت میں جیل حکام نے جیل میں گنجائش کی کمی اور سیکیورٹی مسائل کے باعث منتقلی نہ کرنے کا مؤقف اختیار کیا تھا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بنی گالہ نے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دائر کی تھی۔
0 تبصرے