ہمارے حالات کی وجہ اسلام آباد میں بیٹھے بابوؤں کی کم عقلی ہے، آصف زرداری

ہمارے حالات کی وجہ اسلام آباد میں بیٹھے بابوؤں کی کم عقلی ہے، آصف زرداری

ہمارے حالات کی وجہ اسلام آباد میں بیٹھے بابوؤں کی کم عقلی ہے، آصف زرداری

لاڑکانہ (ویب ڈیسک) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے موجودہ حالات کی وجہ اسلام آباد میں بیٹھے ببووں کی کم عقلی ہے ضروری نہیں کہ پاکستان غریب ملک ہی رہے۔ آصف علی زرداری نے گڑھی خدا بخش بھٹو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے سلسلے میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بے نظیر بھٹو تاریخ میں بول رہی ہیں۔ میں یہ ذمہ داری پوری نہیں کر سکوں گی، انہیں یقین تھا کہ میں اپنی پارٹی چیئرمین کی ذمہ داری پوری طرح نبھاوں گی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی 40 سال سے عوام کی جنگ لڑ رہی ہے، انہوں نے عوام اور کارکنوں کی طاقت سے جیل توڑی، نقصان نہیں ہوا تو ہمیں سوچ سمجھ کر آگے بڑھنا ہو گا تاکہ ملک کا نقصان نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ میں کارکنوں کی طاقت سے پہلی بار صدر بنا، اب آپ کی طاقت سے صدر بنا ہوں، بی بی شہید نے جو فرض چھوڑا تھا وہ پورا کر دیا ہے۔