معروف کاروباری شخصیت شیخ امتیاز حسین کو گورنر سندھ بنانے کی تجویز پر غور
کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ کےلئے کراچی کی معروف کاروباری شخصیت شیخ امتیاز حسین کا نام پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کے زیر غور شیخ امتیاز حسین سینیٹ الیکشن 2021ء میں پارٹی ٹکٹ کے امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے چکے ہیں شیخ امتیاز حسین مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر اور 2018ءکے انتخابات میں عمران خان کے مقابلے میں حصہ لینے والے سینئر لیگی رہنما شیخ محمد شاہ جہاں کے صاحبزادے ہیں جبکہ معروف بزنس مین امریکہ پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے پریذیڈینٹ،مینیجنگ ڈائریکٹر امتیاز انٹرپرائزر ،پیٹرن یوتھ پارلیمنٹ،چیئرمین پاک یو ایس اے بزنس کونسل ایف پی سی سی آئی،ڈپٹی گورنر روٹری انٹرنیشنل ،پریذیڈینٹ پاکستان ایگریکلچرل اینڈ ہارٹی کلچر فورم اور سیکریٹری جنرل سوئز بزنس کونسل کے علاوہ دیگر اہم عہدوں پر فرائض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ شیخ امتیاز حسین پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی،ثقافت اور اقتصادی تعلقات بہتر بنانے میں بھی اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں اس کے علاوہ وہ روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 3271 کے پلیٹ فارم سے پاکستان کو پولیو فری بنانے ، قدرتی آفات اور کورونا جیسی وباءکے دوران سماجی خدمات بھی پیش کر تے رہے ہیں معروف کاروباری شخصیت شیخ امتیاز حسین کو سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے دور میں بہترین ایکسپورٹرز کے ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے جبکہ امتیاز انٹر پرائزز کو پاکستانی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کرنے پر ہر سال بیسٹ ایکسپورٹر ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے جو انتہائی قابل ستائش ہے مسلم لیگ (ن) اپنے دور حکومت میں تاجر برادری اور دیگر کاروباری شخصیات کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کرتی ہے جبکہ وہ ایکسپورٹرز دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں ان کی کار گردگی کو بھی سراہایا جاتا ہے تا کہ پاکستان ترقی یافتہ اور خوشحال بن سکے.
0 تبصرے