کراچی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ، سیکیورٹی اہلکار شہید، دو دہشت گرد مارے گئے

کراچی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ، سیکیورٹی اہلکار شہید، دو دہشت گرد مارے گئے

کراچی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ، سیکیورٹی اہلکار شہید، دو دہشت گرد مارے گئے

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں غیر ملکی شہریوں کی گاڑی کے قریب دھماکا، 2 دہشت گرد ہلاک، جب کہ ایک سیکیورٹی اہلکار دوران علاج دم توڑ گیا۔ کراچی کے علاقے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔ دو دہشت گرد ہلاک اور دو سکیورٹی گارڈز سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد پولیس، سیکیورٹی ادارے اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو جناح اسپتال پہنچایا۔ پولیس کے مطابق مانسہرہ کالونی میں خودکش حملہ آور نے غیر ملکیوں کی گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا، خودکش حملہ آور کے ساتھ دو دہشت گرد بھی مارے گئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے بارودی مواد سے دھماکا کیا، حملے کے فوری بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ دہشت گردوں کی تعداد 2 تھی اور دونوں پیدل تھے ایک دہشت گرد نے خود کو گاڑی کے قریب دھماکے سے اڑا لیا۔ پولیس حکام کے مطابق تھانہ شرافی کی حدود میں غیر ملکیوں کی وین کے قریب دھماکا ہوا، دھماکے کے دوران فائرنگ ہوئی، تمام افراد وین میں سوار تھے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا