دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستانی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستانیوں نیدہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے۔جاری کیے گئے اعلامیے میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ کسی بھی ملک کو دہشت گردی کا شکار نہیں ہونا چاہیے، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے زور دیا ہے کہ طالبان یقینی بنائیں کہ افغان سر زمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو، بین الاقوامی قانونی حیثیت کے لیے طالبان کو وعدے پورے کرنا ہوں گے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ افغانستان دوبارہ کبھی دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہ بنے، خاص طور پر ان کے لیے جو امریکا یا اس کے اتحادیوں کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم انسدادِ دہشت گردی پر پاکستانی رہنماو?ں کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہیں، امریکا اور پاکستان انسدادِ دہشت گردی ڈائیلاگ سمیت افغانستان پر بات کرتے رہتے ہیں۔
0 تبصرے