عید الفطر ہمیں انسانیت اور محبت کا درس دیتی ہے ڈاکٹر ندیم ظفر
کراچی(اسٹاف رپورٹر )سماجی تنظیم صراط مستقیم ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی مستحق افراد کو صرف 10روپے میں عید کی شاپنگ کروانے کے لئے الحبیب بینکوئیٹ اورنگی ٹاﺅن نمبر 13میں شاپنگ سینٹر کا انعقاد کیا گیا جس میں 1000سے زائد مستحق اور یتیم بچوں کو عید کے کپڑے،جوتے ،جولری،کھلونے اور دیگر اشیاءفراہم کی گئیںاس موقع پر معروف یوٹیوبر حسن بیگ ، محسن خان،ہمشکل ڈاکٹر عامر لیاقت حسین (مرحوم) عثمان فیروزی،مرکزی کمیٹی نوجوانان مہاجر ، زوہیب اعظم ، عمیر عامر مقصودی ، فائز علی خان،سربراہ مہاجر اتحاد تحریک ڈاکٹر سلیم حیدر،عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماءعبد الکبیر کاکڑ،سینئر وکیل سپریم کورٹ آف پاکستان امیل کاسی، چیئرپرسن سکن شیزہ ارم صائم،ممبر رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان آفاق جمال،محبان کراچی کے چیئرمین حافظ ارشد رفیق،صدرڈسٹرک ویسٹ دی شیلٹر ویلفیئر طلحہٰ خان،جاوید اختر کیانی , ڈی ایس پی اسپیشل برانچ،چیئرمین تعمیر وطن ویلفیئر ایسوسی ایشن سلطان محمود تاجوانی،میڈیکل ڈائریکٹر MAP میڈیکل سینٹر ، ڈاکٹر نعیم قائم خانی،امیدوار برائے نیشنل اسمبلی NA-250 پاکستان مرکزی مسلم لیگ محمد بلال حیدر،سینئر صحافی انضار احمد،نائب صدر ہیلپ لائن کرسٹن کمیونٹی پاکستان صائمہ خان،معروف رپورٹر وش نیوز ، شہزادہ معین الدین،معروف صحافی نوازش علی ،آرٹسٹ کیوٹو بلال اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر صراط مستقیم کے وائس چیئرمین اور ہیڈ عید بازار پراجیکٹ فراز انصاری نے آنے والے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے تمام رضاکاروں کی خدمت کو سراہا تقریب کے موقع پرایڈ من ڈاﺅ کلاس 85 ڈاکٹر ندیم ظفر نے کہاکہ عید الفطر ہمیں انسانیت اور محبت کا درس دیتی ہے اس لئے ہمیں زیادہ سے زیادہ غریب اور سفید پوش افراد کا خیال رکھنا چاہئے انہوں نے کہا کہ سماجی تنظیم صراط مستقیم ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت ہر سال مستحق اور ضرورت مند افراد کے لئے عید کی شاپنگ صرف10روپے میں کروانے کے اہتمام کیا جاتا ہے ڈاکٹر ندیم ظفر نے کہاکہ ہمارا دین ہمیں ضرورت مندوں کے کام آنے کا درس دیتا ہے تا کہ غریب اور مستحق افراد بھی تہواروں کی خوشیوں میںشامل ہو سکیں انہوںنے کہا کہ دنیا بھر میں تہوار کے موقع پراشیاءضروریہ کی قیمتیں کم کردی جاتی ہیں جبکہ اس کے بر عکس پاکستان میں مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے جس کی وجہ سے غریب عوام دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہو تے جا رہے ہیں سماجی تنظیم صراط مستقیم ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین مزمل ملک نے کہاکہ خوشیاں باٹنے سے بڑھتی ہیں جس کے تحت ہر سال سماجی تنظیم صراط مستقیم ویلفیئر ٹرسٹ بھر پور جذبے کے ساتھ مخیرافراد کے تعاون سے شاپنگ مال کا انعقاد کرتا ہے جس میں ہزاروں افراد مستفید ہوتے ہیں انہوںنے کہاکہ سماجی تنظیم صراط مستقیم ویلفیئر ٹرسٹ کا مشن انسانیت کی خدمت ہے جس کے لئے دن رات غریب اور مستحق افراد کے لئے سماجی اور فلاحی منصوبوںپر تیزی سے کام کیا جا رہا ہے تا کہ انہیں راشن،روز گار ،پینے کا پانی اور دیگر سہولیات میسر آسکیں مزمل ملک نے کہاکہ مستحق اور یتیم بچوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے کے لئے صراط مستقیم ویلفیئر ٹرسٹ کے عہدیداران اور رضا کار مکمل تندہی کے ساتھ اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں تا کہ چھوٹی عید پر بڑی خوشیاں منائی جا سکیں انہوںنے مستقبل قریب میں سماجی خدمات کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے صرف 10روپے میںعید کی شاپنگ 10ہزاورسے زائد کرنے کے عزم کا اظہار کیاتقریب کے اختتام پرسماجی تنظیم صراط مستقیم ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین مزمل ملک نے ڈاﺅ کلاس85،مخیر افراد اورتمام رضا کاروں کا بھی شکریہ ادا کیا.
0 تبصرے