کورنگی انڈسٹریل ایریا کو سیالکو ٹ ماڈل کی طرز پر تعمیر کیا جائے قیس منصور شیخ
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) چیئرمین انسان دوست پارٹی اور امیدوائے برائے انتخاباتPS129قیس منصور شیخ نے کاٹی کے صدرجوہر قندھاری سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کو سیالکو ٹ ماڈل کی طرز پر تعمیر کیا جائے انہوںنے کہاکہ عرصہ دراز سے کورنگی کی سڑکیں اور پل عدم توجہی کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑرہا ہے قیس منصور شیخ نے کہاکہ انڈسٹریل زون ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں مگر بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ اور مال بردارگاڑیوں کو آمد و رفت میںسہولیات فراہم کی جا سکیں انہوں نے کہاکہ کسی بھی ملک کی ترقی اس کی معیشت سے جڑی ہوتی ہے اس لئے حکومت کو انڈسٹریل زون پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے تا کہ غیر ملکی سرمایہ کار اور کاروباری افراد پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لیں قیس منصور شیخ نے کہا کہ ہر سال بارشوں کے سبب ندی اوور فلو ہونے کی جہ سے کورنگی کا راستہ شہر سے کٹ جاتا ہے جبکہ کازبے پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہو جاتا ہے انہوں نے کہاکہ 50سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے با وجود آج تک کورنگی کاربے اور دیگر صنعتی علاقہ حکومت کی عدم توجہی کا شکار ہے جبکہ کورنگی کی30 لاکھ نفوس پر مشتمل آبادی ٹریفک سگنل،مخدوش سڑکیں،کچرے کے ڈھیر،ابلتے گٹر اور بجلی،پانی و گیس کی قلت کا سامنا کر رہے ہیں قیس منصور شیخ نے کہا کہ کورنگی کازبے کو یہاں کے صنعتکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کیا تھا جو آج تک آمد و رفت کےلئے استعمال کیا جا رہا ہے انہوںنے کہاکہ حکومت اور صنعتکار صنعتی زون کی تعمیر کو خصوصی توجہ دے تا کہ ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد مل سکے.
0 تبصرے