شانگلہ: داسو ڈیم جانے والی گاڑی پر حملہ، 5 چینی شہریوں سمیت 6 افراد جاں بحق
شانگلہ (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے بشام آپگھٹی میں بارود سے بھری گاڑی چینی انجینئر کی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 چینی شہریوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈی آئی جی مالاکنڈ کے مطابق گاڑی اسلام آباد سے کوہستان جارہی تھی، چینی انجینئر اسلام آباد سے داسو ڈیم جارہے تھے۔
اس حملے میں پانچ چینی شہریوں سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے۔حملے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی چینی مسافر گاڑی سے ٹکرا دی۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
دوسری جانب صدر آصف علی زرداری نے بشام میں چینی شہریوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے چینی شہریوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت نے جاں بحق ہونے والے چینی شہریوں کے لواحقین اور چینی حکومت سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دشمن قوتیں پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔
0 تبصرے