معروف پاکستانی اسٹارز کینیڈا میں پرفارم کرینگے معاذالحق بخاری نے یونائیٹڈ ملٹی سروسز سے معاہدہ کرلیا
کراچی (شوبزرپورٹر)معروف پاکستانی اسٹارز کینیڈا میں پرفارم کرینگے معاذالحق بخاری نے یونائیٹڈ ملٹی سروسز سے معاہدہ کرلیا ، تفصیلات کے مطابق ایچ اے سی آئی سی لاءفورم کے سی ای او امتیاز الحق بخاری , اور ڈائریکٹر حارث امیر نے بخاری گروپ آف کمپنیز اور یونائیٹڈ ملٹی سروسز کے اشتراک سے پاکستان کے نامور فنکاروں کے ساتھ کامیڈی میوزیکل شو کے انعقاد کے حوالے سے کینیڈا میں پروگرام ترتیب دے دیا ہے ، اس ضمن میں بخاری گروپ آف کمپنیز کے مرکزی آفس میں ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں امیتازالحق بخاری ، یونائیٹیڈملٹی سروسز کی سی ای او عطیہ صدیقی ، ڈائریکٹر سفینہ منہاس ، معاذالحق بخاری ، حارث امیر نے کینیڈا کے مختلف شہروں میں منعقدہ پروگرامز کے حوالے سے آگاہ کیا ، پہلے مرحلے میں بین الااقوامی شہرت یافتہ فنکار شکیل صدیقی ، سلیم آفریدی، کاشف خان ، علی حسن، عرفان ملک، پرویز صدیقی، گلوکار نعیم عباس روفی اور علی روفی پرفارم کرینگے ، اس موقع پر امتیاز الحق بخاری کا کہنا تھا ہمارا مقصد موجودہ صورتحال میں پاکستانی فنکاروں کو بیرون ملک شوز کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ ان عالمی سطح کے فنکاروں کی صلاحیتوں کا ضائع ہونے سے بچایا جاسکے، ہمارا مقصد پاکستان اور کینیڈا میں دوری کو ختم کرنا ہے وہاں موجود پاکستانی کمینوٹی اپنے ملک کے فنکاروں کو دیکھنا چاہتے ہیں ، اس سلسلے میں بخاری گروپ آف کمپنیز اور یونائیٹڈ ملٹی سروسز مل کر کینیڈا میں شوز کریں کے جس کا معاہدہ طے پاگیا ہے، یونائیٹڈ ملٹی سروسزکی سی ای او عطیہ صدیقی کا کہنا تھا میں پچیس سال سے کینیڈا میں شوز کررہی ہوں، پاکستان کے سینئرز فنکاروں کو کاسٹ کر کہ کامیاب شوز کیے ، اب ہم معاہدے کے مطابق پاکستان سے نامور کامیڈینز اور سنگرز کے ساتھ شو کریں گے ، بی جی سی ڈائریکٹر معاز الحق بخاری نے کہا ہم شوز کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کو بھی سامنے لائینگے،ہم نے جو پارٹنرشپ کی ہے اس سے پاکستانی عوام کو بھی فائدہ ہوگا، ڈائریکٹر سفینہ منہاس نے کہاکہ دونوں گروپ کے اشتراک سے پاکستانی فنکاروں کو معیاری شوز کرنے کے مواقع میسر آسکیں گے، گلوکار نعیم عباس روفی نے کہا کینیڈا میں بے شمار شوز کئے ہیں اب ایک نئے انداز میں اور نئی ٹیم کے ساتھ کام کر کے نئی راہیں بنائیں گے، کاشف خان نے کہا امتیاز بخاری فنکاروں کے لیے کچھ نہ کچھ کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں یہ ہی جذبہ شو کو کامیاب اور فنکاروں کو حوصلہ دے گا، سلیم آفریدی نے کہا یہ ایک اچھے موقع پر کینیڈا میں شو کرنے جارہے ہیں وہاں پاکستانی فنکاروں کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد ہے، علی حسن اور عرفان ملک نے کہاکہ کینڈا سے شو کرنے کے لیے بہت فرمائشیں آتی ہیں جو ان شوز سے پوری کرسکیں گے، اس موقع پر نعیم عباس روفی ، عطیہ صدیقی، علی روفی نے گیتوں کے دو دو بول سنا کر تقریب کا خوبصورت اختتام کیا
0 تبصرے