معروف بزنس مین دانش امان جسٹس آف پیس تعینات

معروف بزنس مین دانش امان جسٹس آف پیس تعینات

معروف بزنس مین دانش امان جسٹس آف پیس تعینات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)معروف بزنس مین دانش امان کو جسٹس آف پیس تعینات کر کے نوٹیفکیشن جاری کردیا تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے دانش امان کو جسٹس آف پیس تعینات کردیا ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ داخلہ نے جاری کیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق دانش امان دو سال کے لئے جسٹس آف پیس تعینات کئے گئے ہیں وہ ضلع جنوبی کی حدود کے علاوہ سیکشن 22 اے اور 22 بی کے تحت بھی فرائض کی انجام دیں گے دانش امان جسٹس آف پیس کا لوگو آویزاں نہیں کر سکتے معروف بزنس مین دانش امان ملکی معیشت میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ سماجی خدمات میں بھی پیش پیش ہیں جن کی کاوشوں سے ملک کے دیہی اور پسماندہ علاقوں میں سولر پینل کی تنصیب،پینے کا صاف پانی ،صحت کی سہولیات کے علاوہ غریب اور مستحقین میں راشن کی فراہمی کو یقینی بنایا جار ہا ہے اس موقع پر معروف بزنس مین دانش امان نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ داخلہ کے احسن اقدام پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو بھر پور جذبے کے ساتھ ادا کرنے پر عظم ہیں.