نارتھ کراچی ٹاﺅن کے علاقے سیکٹر 5E میں آوارہ کتے نے ایک چھوٹی بچی پر حملہ کردیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)نارتھ کراچی ٹاﺅن کے علاقے سیکٹر 5E میں آوارہ کتے نے ایک چھوٹی بچی پربلاک 6 میں حملہ کردیااور اس آوارہ کتے نے بچی کی بوٹی نوچ لی اور جسم کے دیگر حصوں پر بھی دانتوں کے نشان موجود ہیں جس کی وجہ سے بچی زخمی ہوگئی اور سیکٹر 5E میں آوارہ کتوں کی وجہ سے خوف ہو ہراس پایا جارہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاندان و علاقہ مکین نے بچی کو بروقت اسپتال منتقل کردیا گیاتھا۔ اس واقعہ کے بعد شہریوں کا کہنا ہے کہ اس وقت سیکٹر 5Eمیںتقریباً 18 سے 20 کے قریب آوارہ کتے موجود ہیںجس کی وجہ سے یہاں رہائش پذیر افراد میں خوف بڑھ رہا ہے جو انسانوں کی حفاظت کو خطرہ لاحق کر رہی ہے۔شہریوں کامیئر کراچی مرتضی وہاب ،ڈی سی سینٹرل فواد غفار سومرو، ٹاﺅن میونسپل کمشنر سائم عمران اور دیگر نارتھ کراچی ٹاﺅن کی انتظامیہ سے یوسی 8 فیصل سیکٹر 5E میں ھملہ آور ،آوارہ کتوں کے واقعہ کو سنجیدگی سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے تاکہ انسانی جان کو نقصان ہونے سے بچایا جائے اگر ایسا بروقت نہ کیا گیا تو آوارہ کتے بھی بڑھ جائیں گے اورزیادہ سے زیادہ بچوں پر حملہ آور بھی ہونگے اور انھیں نقصان پہنچائیں گے ۔ جس کے لیے مسئلے کا فوری حل کے لیے آوارہ کتوں کو پکڑنے کی مہم کا آغاز عید الفطر سے پہلے کیا جائے تاکہ فور طور پر یہ مسئلہ حل ہوجائے۔
0 تبصرے