سندھ حکومت کا ہاری کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا ہاری کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا ہاری کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ کابینہ نے پورے صوبے میں ہاری کارڈ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس فیصلے کے تحت گندم کی خریداری میں کسان کارڈ والے کسانوں کو ترجیح دی جائے گی اور قدرتی آفات کی صورت میں کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کی مدد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر ہر ضلع کی ترقی اور سائنسی بنیادوں پر زراعت کی ترقی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ مراد علی شاہ نے چیف سیکرٹری کو ہری کارڈ شروع کرنے کے لیے پالیسی بنانے کی ہدایت کی۔