فرانس اسقاط حمل کو آئینی طور پر تحفظ دینے والا پہلا ملک بن گیا

فرانس اسقاط حمل کو آئینی طور پر تحفظ دینے والا پہلا ملک بن گیا

فرانس اسقاط حمل کو آئینی طور پر تحفظ دینے والا پہلا ملک بن گیا

پیرس (ویب ڈیسک) فرانس اسقاط حمل کو آئینی تحفظ فراہم کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز فرانسیسی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ نے 1958 کے آئین میں ترمیم کے حق میں ووٹ دیا جسے 72 کے مقابلے 780 ووٹوں سے منظور کیا گیا، اس ترمیم میں خواتین کو اسقاط حمل کے حق کی ضمانت دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ فرانس میں 1975 سے اسقاط حمل کو قانونی حیثیت حاصل ہے تاہم سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تقریباً 85 فیصد لوگوں نے اس ترمیم کی حمایت کی تاہم اپوزیشن گروپوں اور ویٹیکن نے اس اقدام پر شدید تنقید کی۔ اس قدم کے ساتھ فرانس دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے اپنے آئین میں اسقاط حمل کے حق کو واضح تحفظ فراہم کیا ہے۔