سندھ کابینہ کے 9 وزراء نے حلف اٹھا لیا، کس کے پاس کیا قلمدان ہوگا؟
کراچی: سندھ کابینہ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جس میں 9 وزراء نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔
سندھ کابینہ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 9 وزراء سے حلف لیا۔
حلف اٹھانے والے وزراء میں شرجیل میمن، ناصر شاہ، سعید غنی، سردار شاہ، غذرا فضل، محمد بخش مہر، ضیا لنجار، جام خان شورو اور علی حسن زرداری شامل ہیں۔
پیپلز پارٹی کی قیادت نے سندھ کابینہ کے قلمدانوں کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ناصر شاہ وزارت اطلاعات، شرجیل میمن ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ٹرانسپورٹ اور تعلیم و معدنیات کی وزارت سردار شاہ کے پاس ہوگی۔
جام خان شورو آبپاشی کے وزیر، سعید غنی وزیر بلدیات و صحت عامہ، علی حسن زرداری محکمہ جیل خانہ جات کے وزیر ہوں گے۔
اس کے علاوہ محمد بخش مہر کے پاس انسداد بدعنوانی اور کھیل کی وزارت ہوگی جب کہ عذرا پیچوہو کو وزارت صحت دی جائے گی۔
0 تبصرے