ماس ہیومن ریسورس سروسز کی جانب سے"ویمنز لائف اسٹائل ایکسپو، کانفرنس اور آئیڈل ایوارڈزکا انعقاد

ماس ہیومن ریسورس سروسز کی جانب سے"ویمنز لائف اسٹائل ایکسپو، کانفرنس اور آئیڈل ایوارڈزکا انعقاد

ماس ہیومن ریسورس سروسز کی جانب سے

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ماس ہیومن ریسورس سروسز کی جانب سے"ویمنز لائف اسٹائل ایکسپو، کانفرنس اور آئیڈل ایوارڈز" منعقد کیا گیاجس کا مقصد مختلف شعبوں میں کام کرنے والی خواتین کو سراہناتھا یو بینک ، پلاٹینم اسپانسر نے جارحانہ طور پر حصہ لیاجبکہ OGDCL Pvt. Ltd.، طفیل گروپ، OGاور گانک ٹیکسٹائل اور Bajias کلیکشن نے سلور اسپانسرز کے طور پر اپنا تعاون کیا ایف پی سی سی آئی، ٹیم بلوچستان، کیو ایم ڈیجیٹل، اے بی این، اوصاف، فوما فلمز، مجاہد گروپ، اور ڈی سلوشنز نے معاون پارٹنرز کے طور پر کام کیا مریم چوہدری سی ای او ماس ایچ آر نے اس پورے پروگرام کا اہتمام کیا جبکہ منیر میمن نے میزبانی کی یو اے ای کے قونصل جنرل ایچ ای ڈاکٹر بخیت عتیق الرمیتھی اور سندھ بلوچستان میں چین کے قونصل جنرل ایچ ای یانگ یونڈونگ مہمان خصوصی تھے جبکہ دیگر مہمانان میں ایس ایم تنویر ،معروف بزنس مین زبیر طفیل اور مسز غزالہ زبیرشامل تھے ممتاز مقررین اور ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں حنیف گوہر، عتیق الرحمان، یعقوب باوانی، چنگیز خان، طوبیٰ، ماہین خان، امسہ کامران، سبینہ کتری، انابیہ درویش، شبینہ مصطفیٰ، روبینہ لئقی، ناہید مسعود، شگفتہ صبا اور محترمہ ہم، وجیہہ اسرار، ساجدہ سراج، شمع منشی، نازلی عابد، غزالہ سیفی، نور افشاں، زلیخا رئیسانی، جاوید اقبال، شکیل ڈھینگڑا، اکرم کوہاٹی، سمیع وہرا اور دیگر مہمانان گرامی نے شرکت کی نمائش کے دوران 20 سے زائد اسٹالز لگائے گئے جن میں زیادہ تر اسٹال اندرون سندھ حیدرآباد ڈبلیو سی سی آئی اور بلوچستان کے تھے.