معروف بزنس مین شیخ امتیاز حسین ایف پی سی سی آئی کی پاکستان یو ایس کے بزنس کونسل کا چیئرمین منتخب
معروف بزنس مین شیخ امتیاز حسین ایف پی سی سی آئی کی پاکستان یو ایس کے بزنس کونسل کا چیئرمین سال برائے2024-25 منتخب ہوگئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)معروف بزنس مین شیخ امتیاز حسین ایف پی سی سی آئی کی پاکستان یو ایس کے بزنس کونسل کا چیئرمین سال برائے 2024-25 منتخب ہوگئے. پاکستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تجارت کو مزید فروغ دینے کے لئے معروف بزنس مین شیخ امتیاز حسین اپنی صلاحیتوں کو بروکار لاکر امریکہ اور پاکستان کی معیشت میں اپنا اہم کر دار ادا کریں گے واضح رہے کہ شیخ امتیاز حسین بطور پریذیڈینٹ امریکہ پاکستان بزنس فورم،مینیجنگ ڈائریکٹر امتیاز انٹر پرائزز، پریذیڈینٹ پاکستان ایگریکلچر اینڈ ہارٹی کلچر فورم،ڈائریکٹر سوئز بزنس کونسل ،ڈپٹی گورنر روٹری انٹرنیشنل اور پیٹرن یوتھ پارلیمنٹ کی حیثیت سے بھی خدمات سر انجام دے رہے ہیں جبکہ وہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی،معاشی ، اقتصادی اورثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور پاکستانی مصنوعات کو امریکہ سمیت دیگر ممالک میں متعارف کروانے میں بھی پیش پیش ہیں شیخ امتیاز حسین دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ تجارتی وفود کے تبادلے کے ذریعے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو بہتر بنانے اور پاکستانی مصنوعات کو امریکہ میں متعارف کروانے کےلئے بھی اقدامات کر رہے ہیں اس کے علاوہ امریکہ کے تعاون سے پاکستان کے مختلف شعبوں کی ترقی پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جس سے ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں مدد مل رہی ہے شیخ امتیاز حسین امریکہ کی کاروباری شخصیات کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی طرف راغب کرنے میں بھی اپنا اہم کر دار ادا کر رہے ہیں تا کہ پاکستان میں آئی ٹی سیکٹر سمیت دیگر اہم شعبوں کی ترقی کو جلد از جلد ممکن بنا یا جا سکے واضح رہے کہ معروف بزنس مین شیخ امتیاز حسین روٹری انٹرنیشنل کے تحت سماجی خدمات میں بھی پیش پیش ہیں جبکہ کورونا کے دوران بھی انہوں نے لائق تحسین خدمات پیش کیں جس سے نہ صرف ہسپتال، ڈاکٹرز،نرسر اور مریضوں کو سہولیات میسر آسکیں بلکہ کورونا سے متاثرہ افراد کی بحالی کو بھی ممکن بنایا جا سکا شیخ امتیاز حسین پاکستان کے بے روز گار افراد کو کاروبا رکروانے کےلئے بھی اقدامات کر رہے ہیں تا کہ ملک سے بے روز گاری کا خاتمہ ہو شیخ امتیاز حسین نے عہدے کا چارج سمبھالتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کی تجارت کو فروغ دینے کے ساتھ ملکی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لئے بھی بھر پور اقدامات کریں گے تاکہ پاکستان کودرپیش بحرانوں سے نکال کر ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل کیا جا سکے.
0 تبصرے