سوشل میڈیاکے مضر اثرات سے بچاؤ کے لئے رہنمائی فراہم کرناانتہائی ضروری ہوچکاہے،ملک عبدالناصرخلجی ایڈوکیٹ

سوشل میڈیاکے مضر اثرات سے بچاؤ کے لئے رہنمائی فراہم کرناانتہائی ضروری ہوچکاہے،ملک عبدالناصرخلجی ایڈوکیٹ

سوشل میڈیاکے مضر اثرات سے بچاؤ کے لئے رہنمائی فراہم کرناانتہائی ضروری ہوچکاہے،ملک عبدالناصرخلجی ایڈوکیٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک وقوم کی تعمیروترقی میں نوجوانوں کے کردارپر ایس وائی ایم اسکلزڈیولپمنٹ اکیڈمی کا سیمینار 9مارچ بروزہفتہ سہ پہر تین بجے الکریم سیکنڈری اسکول سیکٹر5B-2نارتھ کراچی میں منعقدہوگا جس میں ناموردانشور، ماہرین تعلیم، وکلاء،صحافی برادری سمیت شہر کی معروف وممتازشخصیات کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ ایس وائی ایم ویلفیئر فاؤنڈیشن کے اعزازی سیکریٹری جنرل ملک عبدالناصر خلجی ایڈوکیٹ نے پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ نوجوان اس ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور یہی مستقبل کے معمار ہیں،ان کی بہترین تربیت کرکے معاشرے کا مفید وکارآمد شہری بنایاجاسکتاہے، فی زمانہ جس طرح بے دریغ اور بغیر سوچے سمجھے انداز میں سوشل میڈیا کا استعمال کیاجارہاہے اس کے مضر اثرات سے بچاؤ کے لئے رہنمائی فراہم کرناانتہائی ضروری ہوچکاہے، ایس وائی ایم اس سلسلے میں اپنی خدمات پیش کررہاہے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بہتر اور مفید استعمال کے لئے رہنمائی فراہم کرے گا۔ ملک عبدالناصر خلجی ایڈوکیٹ نے بتایاکہ ایس وائی ایم کے تحت ہونے والے اس سیمینار میں رمضان المبارک کی تیاریوں کے سلسلے میں استقبال رمضان پر بھی نوجوانوں میں شعور وآگہی کی بیداری کے حوالے سے تربیت کی جائے گی۔ ان کا کہناتھاکہ روزے کے انسانی زندگی پر بہترین اثرات مرتب ہوتے ہیں اور بندہ عبادات میں مصروفیت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے مزید نزدیک ہوجاتاہے اور اللہ تعالیٰ کے انعام واکرام کا مستحق ٹھہرتاہے۔ ان کاکہناتھاکہ ایس وائی ایم اسکلزڈیولپمنٹ اکیڈمی نوجوان کی بہترین تربیت میں اپنی خدمات جاری رکھے گی، تاکہ حقیقی معنوں میں اصلاحی فلاحی معاشرے کا قیام ممکن ہوسکے۔