پیپلز پارٹی نے گورنر پنجاب کے لیے تین ناموں پر غور شروع کر دیا
لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب میں گورنر کے عہدے کے لیے ممکنہ نام سامنے آگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کی گورنر شپ کے لیے مخدوم احمد محمود، قمر زمان کائرہ اور ندیم افضل چن کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مخدوم احمد محمود پارٹی قیادت کی پہلی ترجیح ہوں گے اور انہیں ن لیگ کے لیے بھی قبول کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کے مطابق شہباز شریف وزیراعظم اور آصف زرداری صدر کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ پیپلز پارٹی اور ڈپٹی چیئرمین کا تعلق ن لیگ سے ہوگا جب کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کا ہوگا، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی مل کر حکومت بنائیں گے۔
0 تبصرے