ایس پی ایس سی پیپر لیک، امتحان ملتوی، مختلف شہروں میں امیدواروں کا احتجاج، دھرنا

ایس پی ایس سی پیپر لیک، امتحان ملتوی، مختلف شہروں میں امیدواروں کا احتجاج، دھرنا

ایس پی ایس سی پیپر لیک، امتحان ملتوی، مختلف شہروں میں امیدواروں کا احتجاج، دھرنا

کراچی/حیدرآباد/لاڑکانہ: سندھ کے مختلف شہروں میں سندھ پبلک سروس کمیشن میں سینئر اسکول ٹیچر کی بھرتی کے لیے پیپر آؤٹ اور امتحان ملتوی کیے جانے کے خلاف امیدواروں نے احتجاج کیا۔ حیدرآباد میں سندھ پبلک سروس کمیشن میں سینئر اسکول ٹیچر کی بھرتی کے لیے پیپر جاری کیے جانے کے خلاف امیدواروں کی جانب سے دھرنا دیا گیا۔ سندھ پبلک سروس کمیشن کی انتظامیہ نے دھرنا ختم کرانے کے لیے پولیس کو طلب کرلیا۔ دھرنے کے باعث شہر میں ٹریفک جام ہوگیا جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ علاوہ ازیں لاڑکانہ میں سندھ پبلک سروس کمیشن کے پیپر ریلیز کے خلاف امیدواروں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ سندھ پبلک سروس کمیشن میں میرٹ کا قتل عام ہورہا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب سندھ پبلک سروس کمیشن نے انتظامیہ کی جانب سے پیپر آؤٹ پٹ کے معاملے پر موقف دینے سے انکار کردیا ہے۔