عمران خان کا انتخابی نتائج کے خلاف آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا فیصلہ

عمران خان کا انتخابی نتائج کے خلاف آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا فیصلہ

عمران خان کا انتخابی نتائج کے خلاف آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا فیصلہ

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے انتخابی نتائج کے خلاف آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیرسٹر گوہر علی خان اور سینیٹر علی ظفر نے عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آج آئی ایم ایف کو خط لکھیں گے۔ علی ظفر نے کہا کہ آئی ایم ایف، یورپی یونین کا اپنا مینڈیٹ ہے، جس ملک میں جمہوریت نہیں وہاں بین الاقوامی ادارے کام نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پوری دنیا نے دیکھا کہ عوام کا ووٹ چوری ہوا، چوری کے مینڈیٹ سے جمہوریت نہیں چل سکتی، فنڈنگ ​​کرنے والے ادارے جب دیکھیں گے کہ جمہوریت نہیں ہے تو قرضے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا خط آئی ایم ایف کے پاس جائے گا، اگر آئی ایم ایف بات کرنا چاہتا ہے تو سب سے پہلے انتخابی نتائج کا آڈٹ کرائیں، جہاں آڈٹ میں دھاندلی ثابت ہو اسے ختم کیا جائے، اس کے بعد آئی ایم ایف سے بات کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو اینٹی رگنگ آڈٹ سے مشروط کیا ہے، ہم نے آئی ایم ایف کو پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ ہم صاف اور شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔