پاکستان دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کےلئے کوشاں ہے کفیل حسین
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کے ایچ اے بزنس اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنزز کی جانب سے قونصل جنرل چائنایانگ یونڈونگ اور قونصل جنرل ترکیہ کمال سنگوکے اعزاز میں ہاﺅس آف کفیل میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا تقریب کے موقع پر پاک چائنا دوستی کو73سال مکمل ہونے چائنا کے نئے سال کا بھی جشن مناتے ہوئے کیک بھی کاٹا گیا اس موقع پر پریذیڈینٹ کے ایچ اے بزنس اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنزز،سی ای او کفیل حسین گروپ اورمعروف آرکیٹیکٹ کفیل حسین،قونصل جنرل عمان انجینئر سمیع الخنجری،قونصل جنرل انڈونیشیا ڈاکٹر جون کونکورو ہاڈیننگراٹ،قونصل جنرل ملائیشیا ہرمن ہردیناتا احمد،قونصل جنرل جاپان ہٹوری مسارو،پریذیڈینٹ پاکستان ٹیکس بار ایسو سی ایشن انور کاشف ممتاز،پریذیڈینٹ کراچی بزنس فورم اینڈ تھنک ٹینک راشد احمد صدیقی،سابق وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر شاہدہ جمیل،سابق سفیر یو اے ای جمیل احمد خان،وزیر ریونیو اینڈ ریلیف محمد یونس ڈھاگہ، نگراں صوبائی وزیر ثقافت، کھیل اور امور نوجوانان سندھ ڈاکٹر سید جنید علی شاہ،راشد احمد خان،منظر نقوی,پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی مرزا اختیار بیک،مرزا اشتیاق بیگ اور شہر کے دیگر معروف بز نس میں اور دیگر شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پر پریذیڈینٹ کے ایچ اے بزنس اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنزز،سی ای او کفیل حسین گروپ اورمعروف آرکیٹیکٹ کفیل حسین نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کےلئے کوشاں ہے انہوںنے کہا کہ پاکستان کے چائنا اور ترکیہ کے ساتھ برادرانہ تعلقات قائم ہیں جسے مزید مضبوط کرنے کےلئے اقدامات کر رہے ہیں کفیل حسین نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اس لئے ہماری کوشش ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے جبکہ دونوں ممالک کے کاروباری افراد کو پاکستان میں حاصل ہونے والی مراعات اور دیگر سہولیات سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کےلئے بھی پر عظم ہیں انہوں نے کہا کہ ایشیا ءکے تمام ممالک کے ساتھ ملکر معیشت کو پروان چڑھانے میں مدد مل سکتی ہے جسے پاکستان اور دیگر ممالک کے درمیان تعلقات مزید خوشگوار ہو سکیں گے تقریب کے موقع پرقونصل جنرل چائنایانگ یونڈونگ نے کہاکہ پاک چین دوستی بے مثال ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چائنا کے درمیان سی پیک منصوبہ دونوں ممالک کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے جبکہ ون بیلٹ ون روٹ کے تحت بھی ایکسپورٹ میں اضافہ ہورہا ہے جو انتہائی خوش آئند ہے یانگ یونڈونگ نے کہا کہ مستقبل میں بھی پاک چین دوستی دنیا کے تمام ممالک کے لئے مثال بنی رہے گی اور دونوں ممالک مل کر معیشت کو مستحکم بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے اس موقع پرنصل جنرل ترکیہ کمال سنگو نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان عرصہ دراز سے گہرے تجارتی،سفارتی ، ثقافتی اور اقتصادی تعلقات قائم ہیں جن میں مزید بہتری ممکن ہے انہوں نے کہا کہ ترکیہ پاکستان کے ساتھ ملکر مختلف شعبوں میں کام کر رہا ہے جس سے دونوں ممالک کی معیشت کو فائدہ پہنچ رہا ہے کمال سنگو نے کہاکہ مضبوط معاشی پالیسیوں کی مدد سے پاکستان کی معیشت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے جبکہ اس سے ایکسپورٹ میں بھی اضافہ گا انہوں نے کہا کہ ترکیہ پاکستان اور دیگر مسلم ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کےلئے پر عظم ہے.
0 تبصرے