نگار ایوارڈ نے ابتدا فلمی صنعت کی ترقی اور ترویج میں نمایاں کردار اداf کیا: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری

نگار ایوارڈ نے ابتدا فلمی صنعت کی ترقی اور ترویج میں نمایاں کردار اداf کیا: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری

نگار ایوارڈ نے ابتدا فلمی صنعت کی ترقی اور ترویج میں نمایاں کردار اداf کیا: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری

کراچی(وسیم قریشی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہاکہ نگار ایوارڈ نے ابتدا فلمی صنعت کی ترقی اور ترویج میں نمایاں کردار اداf کیا فلمی صعنت کی تاریخ کا مطالعہ کریں تو احساس ہوگا کہ محدود وسائل میں شروع ہونے والی فلمی صنعت کے فنکاروں اور تخلیق کاروں کو حوصلہ افزائی اور پزیرائی کا سلسلہ تک نہ تھا لیکن نگار ایوارڈ کے اجرا سے کامیاب فلموں کا سلسلہ تواتر سے شروع ہوگیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس کراچی میں نگار ایوارڈ کی اجرا ء کے 75سال کی تکمیل پر منعقدہ جشن نگار میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے کیا اس موقع پر نگراں وزیر اطلاعات سندھ محمد احمد شاہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بانی نگار الیاس رشدی کی بے لوث خدمات ناقابل فراموش ہیں نگار ایوارڈ اور نگار اخبار کی ہمیشہ فلمی صنعت میں بہت اہمیت رہی ہے 75 سال پورے ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اس موقع پر بخاری گروپ آف کمپنیز کے سی ای او امتیاز الحق بخاری کو ان کی شاندار سماجی ثقافتی خدمات کے اعتراف میں 75 واں پلاٹینم جوبلی نگار ایوارڈ دیا گیا سید امتیاز الحق بخاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ نگار ایوارڈ حاصل کرنا فنکاروں کے لئے ایک اعزاز رہا ہے اور آج یہ اعزاز بخاری گروپ آف کمپنیز کو حاصل ہوگیا ہے نگار کے چیف ایگزیکٹو اسلم الیاس کے ساتھ دیرینہ وابستگی رہی ہے ہم ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوئے ہیں اور ان کے ساتھ حوصلہ افزائی اور تعاون کا سلسلہ عرصے دراز سے رہا ہے جو کہ آئندہ بھی جاری رہےگا اس موقع پر متعدد فنکاروں کو نگار ایوارڈ دیا گیا تقریب میں معروف شخصیات اینکر علی رضا، معاذ الحق بخاری، شاہکار نقوی، ایڈوکیٹ زیڈ مجاہد، ایڈوکیٹ نواب الدین، ایڈوکیٹ ایوب، ایڈوکیٹ لیاقت علی، ڈاکٹر نساگا، اشرف اقبال، انوار مرزا، ذیشان صدیقی، محمد ناصر، سید جاوید بخاری، گلوکار یوسف روشن، اطہر جاوید صوفی، گلوکارایم افرہیم، ساجد یزدانی ، اداکار اسد نذیر ، طلال شاہ، خرم عارف رضوی، علی حسن، عرفان ملک، پروڈیوسر سعید احمد سعید، غلام مصطفی سولنگی، بلال نقوی، جی ایم پی ٹی وی کراچی مرکز امجد حسین شاہ،مرزا افتخار بیگ، اور دیگر موجود تھے اس موقع پر نگراں صوبائی وزیر محمد احمد شاہ، فلم اسٹار ممتاز بیگم، ہدایتکار زاہد شاہ، نغمہ نگار یونس ہمدم، کاشف خان، حنیف راجہ، حسن جہانگیر، اور دیگر شخصیات کو ایوارڈ دیے گیے