مشہور اداکار تھلاپتی وجے نے اپنی سیاسی پارٹی بنانے کے بعد فلم انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کر دیا
چنئی (ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار تھلاپتی وجے نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کے بعد سینما چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
تھلاپتی وجے نے آج 2 فروری کو اپنی سیاسی جماعت کے نام کا اعلان کیا، ان کی سیاسی جماعت کا نام (Tamilaga Vettri Kazhagam) ہے اور انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کے بارے میں بھی اعلان کیا جس نے ان کے مداحوں کو حیران کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تھلاپتی وجے نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اپنی نئی فلم GOAT اور ایک اور فلم جس کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا کی ریلیز کے بعد سینما کی دنیا کو مکمل طور پر خیرباد کہہ دیں گے۔
تامل اداکار نے کہا کہ اب وہ صرف اپنے سیاسی کیریئر پر توجہ مرکوز کریں گے جبکہ ان کی پارٹی کے ارکان 2026 کے انتخابات میں حصہ لیں گے۔
سوشل میڈیا پر جاری ایک تفصیلی بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاست میرے لیے مقدس کام ہے، مجھے سیاست میں صرف شہرت نہیں چاہیے، میں بہترین سیاسی رہنما بننا چاہتا ہوں جس سے عوام کو فائدہ پہنچے، میں اس کے بعد سینما چھوڑ دوں گا۔ میں اپنی دو فلمیں ریلیز کر رہا ہوں۔اور میں اگلی زندگی تمل ناڈو کے لوگوں کی خدمت میں گزاروں گا۔
واضح رہے کہ اداکاری کے علاوہ وجے تامل ناڈو میں مفت خوراک کی تقسیم، تعلیمی وظائف، لائبریریوں کی تعمیر، شام کی مفت ٹیوشن اور مفت قانونی امداد فراہم کرنے کے لیے مشہور ہیں۔
0 تبصرے