سندھ ریونیو بورڈ (SRB) نےرواں مالی سال24-2023 کے پہلے سات مہینوں میں 126.8 بلین روپے وصول کرلیے
کراچی: نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس(ر) مقبول باقر نے کہا کہ سندھ ریونیو بورڈ (SRB) نےرواں مالی سال24-2023 کے پہلے سات مہینوں میں 126.8 بلین روپے وصول کرلیے ہیں جبکہ گذشتہ مالی سال 23-2022 کے پہلے سات مہینوں کے دوران وصولی کی شرح 94.6 بلین روپے تھی جوکہ 34 فیصد اضافے کی نمایاں شرح کو ظا کرتا ہے۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایس آر بی مشکل معاشی حالات کے باوجود بھی ٹیکس وصولی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان کے مطابق ایس آربی نے جنوری 2024 میں 18.3 بلین روپے ٹیکس کی مد میں وصول کیے ہیں جبکہ جنوری 2023 میں 14.3 بلین روپے وصول کیے گئے تھے جو 28 فیصد سے زیادہ کی نمو کو ظاہر کرتا ہے۔ریونیو میں اضافے کا سبب ایس آر بی ٹیکس دہندگان کا اعتماد اور تعاون ، حکومت سندھ کی بھر پور تائید اور ایس آر بی افسران اور عملے کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔منفی عوامل جیسے کہ اقتصادی ترقی میں کمی اور ٹیکس ادائیگی میں جمود کے باوجود ایس آر بی کی مقرر کردہ محصول کا ہدف رواں مالی سال 24-2023 میں 235 بلین روپے مقرر کی گئی ہے۔
0 تبصرے