عام انتخابات میں جیت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہوگی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیراعظم بنیں گے: آصفہ بھٹو زرداری

عام انتخابات میں جیت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہوگی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیراعظم بنیں گے: آصفہ بھٹو زرداری

عام انتخابات میں جیت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہوگی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیراعظم بنیں گے: آصفہ بھٹو زرداری

کراچی: سابق وزیر اعظم محترمہ شہید بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں جیت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہوگی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔ پی پی پی اور عوام مل کر پاکستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، آصفہ بھٹو زرداری نے پی پی پی کی جانب سے جاری ملک گیر الیکشن مہم کے تحت کراچی کے علاقہ لیاری کا دورہ کیا، جہاں عوام نے ان کا فقیدالمثال استقبال کیا۔ لیاری کے مختلف مقامات پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے، بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے پاس غریب دوست و عوام دوست منشور ہے۔ ہم وعدہ کرتے ہےکہ غربت کا خاتمہ کرینگے، ہم وعدہ کرتے ہے کہ ہم عوامی حکومت بنائینگے، ہم وعدہ کرتے ہیں کہ عوام اور غریب مزدور کو خوشحال کردیں گے۔ پی پی پی نے عوام کو معیاری علاج اور بچوں کو مفت تعلیم دی ہے۔ بینطیر مزدور کارڈ کا اجراء سندھ میں شروع ہوچکا، اب اسے دیگر صوبوں تک پھیلائیں گے۔ ہم نے کراچی کے عوام کے لیے پیپلز بس سروس اور گرین بس لائن بس سروس شروع کی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آنے والی پی پی پی حکومت کچی آبادیوں کو ریگیولرائیز کرکے وہاں کے عوام کو مالکانہ حقوق دے گی۔ غریب عوام کو سولر کے ذریعے 300 یونٹ مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔ آصفہ بھٹو زرداری نے عوام کو اپیل کی کہ وہ ووٹ کی طاقت کا صحیح استعمال کریں اور تیر کو ووٹ دے کر چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو تیر پر مہر لگا کر موقع دیں کہ بلاول بھٹو زرداری ملک کی خدمت کرسکیں۔ 8 فروری کو آپ سب نے تیر کے نشان کو یاد رکھنا ہے۔ آپ سب نے مل کر بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم بنانا ہے۔ ہم اور اپ جب مل کر کام کریں گے تو کوئی طاقت ںہیں روک سکتی۔ لیاری کے عوام وعدہ کریں کہ بلاول بھٹو کے نامزد نمائندوں کو کامیاب کروائیں گے۔ دریں اثناء، آصفہ بھٹو زرداری کی آمد سے پہلے ہی ٹاور پر ان کے استقبال کے لیے جیالے اور جیالیاں بڑی تعداد میں موجود تھیں۔ بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی گاڑی جیسے ہی لیاری کی حدود میں داخل ہوئی، تو ان کے ہمراہ عوام کا سمندر تھا۔ ان کی ریلی میں ہر عمر کے لوگ شامل تھے، جبکہ خواتین کی ایک بڑی تعداد بھی ریلی میں شامل تھی۔ عوام نے جگہ جگہ بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا والہانہ استقبال کیا۔ آصفہ بھٹو زرداری ریلی کے دوران اپنی گاڑی سے باہر رہ کر عوام کے نعروں کو جواب دیتی رہیں۔ لیاری میں قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی کی نشستوں پر نامزد پی پی پی امیدوار سردار نبیل گبول، عثمان ہنگورو، یوسف بلوچ، سلیم مانڈوی والا اور ملک فیاض بھی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ تھے۔ پی پی پی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی، جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری سمیت دیگر مقامی رہنما بھی ریلی میں موجود تھے۔