سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے عارضی لائسنس حاصل کرنے کے عمل کو آسان بنا دیاکمیشن تربیتی پروگرامز کیلئے ڈیجیٹل ذرائع استعمال کرے گا: ڈاکٹر خالد شیخ
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن (ایس ایچ سی سی ) نے اسپتالوں و کلینکس کیلئے عبوری لائنس کا حصول آسان بنادیا اس بات کا فیصلہ بورڈ آف کمشنرز (بی او سی) کا 64 ویں اجلاس میں کیا گیاچیئرمین بورڈ آف کمشنرز ڈاکٹر خالد شیخ نے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں بورڈ کے دیگر اراکین بشمول ڈاکٹر غلام رسول شاہ، ڈاکٹر عبدالغفور شورو، ڈاکٹر مرزا علی اظہر، پروفیسر سمیر قریشی، پروفیسر شعیب گنگٹ، ڈاکٹر سجاد صدیقی اور ڈاکٹر احسن قوی صدیقی سی ای او نے شرکت کی اجلاس میں ڈاکٹر احسن قومی صدیقی نے صحت کی دیکھ بھال کے اداروں (HCEs) کے لیے موجودہ رجسٹریشن اور لائسنسنگ کے طریقہ کار کے بارے بتایا اور کہا کہ طویل طریقہ کار نے جنرل پریکٹیشنرز (GPs) کو لائسنس کا حصول مشکل بنادیا تھا بورڈ نے عبوری لائنس کے لیے عمل اور نئی تجویز کا جائزہ لیا اور جنرل پریکٹشںنرز کے کلینکس کے لیے کم سے کم سروس ڈیلیوری کے معیارات کی منظوری دی جس سے عبوری لائنس کے لیے آسان تعمیل کی سہولت فراہم کی گئی ڈاکٹر خالد شیخ نے وسائل کی بچت کےلئے جدید تربیتی طریقوں کے استعمال پر زور دیابورڈ نے عبوری لائنس کے حصول کیلئے پریکٹیشنرز کے لیے آن لائن تربیت کے عمل کی منظوری دی تاکہ ٹائم اور وسائل کی کو بہتر انداز میں استعمال میں لایا جاسکے اینٹی کیکوری کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر عبدالغفور شورو نے ممبران کو بتایا کہ ٹیموں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ان لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کریں جو غیر قانونی طور پر کلینکس کو دوبارہ کھول رہے ہیں اکاو ¿نٹس اینڈ فنانس کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر غلام رسول شاہ نے چھ ماہ کے بجٹ اور اخراجات کا ریکارڈ پیش کیا جس میں غیر استعمال شدہ رقوم کو دوسرے کھاتوں میں دوبارہ مختص کرنے کی تجویز پیش کی بورڈ نے مجوزہ دوبارہ تخصیص کو قبول کیا اور اس کی منظوری دی سی ای او نے بورڈ کو مطلع کیا کہ نیشنل ٹیسٹنگ سروس (NTS) کے ذریعے بھرتی خالی آسامیوں کے لیے شروع ہو گئی ہے جس سے بورڈ کی ہدایات اور منظوری کے بعد اہل اور قابل افرادی قوت کو یقینی بنایا جا سکے۔
0 تبصرے