اقراءیونیورسٹی کے 21ویں کانوکیشن 2024 ءمیں 1100 طلباءو طالبات میں گولڈ میڈلز ، ڈگریاں و اسناد تقسیم

اقراءیونیورسٹی کے 21ویں کانوکیشن 2024 ءمیں 1100 طلباءو طالبات میں گولڈ میڈلز ، ڈگریاں و اسناد تقسیم

اقراءیونیورسٹی کے 21ویں کانوکیشن 2024 ءمیں 1100 طلباءو طالبات میں گولڈ میڈلز ، ڈگریاں و اسناد تقسیم

کراچی: پاک بحریہ کے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ نوجوان پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں جو اس ملک کا مستقبل ہیں۔ انہوں نے اپنے ملک کو موجودہ چیلنجوں سے نکالنے اور روشن مستقبل کی طرف گامزن ہونے میں نوجوانوں کی صلاحیتوں پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔ اقراءیونیورسٹی کے 21ویں کانووکیشن سے بطور مہمان خصوصی چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم گریجویٹس اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دیتے ہیںاس بات پر زور دیا کہ گریجویٹس کو اپنی مستقبل کی ذمہ داریوں میں پیشہ ورانہ مہارت کو اپنانا چاہیے۔ اقراءیونیورسٹی کے 21 ویں کانووکیشن میں تقریباً 1100 طلباءو طالبا ت نے اپنے تعلیمی پروگرام مکمل کرنے پر ڈگریاں حاصل کیں۔ یونیورسٹی نے کمپیوٹر سائنس، انجینئرنگ اور بزنس ایڈمنسٹریشن کے شعبوں میں پی ایچ ڈی سکالرز، ماسٹرز اور بیچلرز کے طلباءو طالبات کو ان کی شاندار کارکردگی کی وجہ گولڈ میڈلز سے نوازا۔حسین لاکھانی گروپ کے چیئرمین جناب نوید لاکھانی، چانسلر محترمہ ارم اسد، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصر اکرام، ممبران بی او جی، ماہرین تعلیم، صنعت کے ماہرین، پروفیسرز،ڈینز، ڈاکٹرز،لیکچرارز، ڈائریکٹرز ،فارغ التحصیل طلباءو طالبات کے والدین اور تقریب میں فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ نے گریجویٹ ہونے والے طلباءاور اقراءیونیورسٹی کے گولڈ میڈل جیتنے والوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے اقراءیونیورسٹی کو اپنے قیام کے بعد سے ملک کے اعلیٰ تعلیمی منظرنامے میں نمایاں کردار ادا کرنے پر سراہا۔چیف آف نیوی اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ایچ ای یو کے کے ڈپلومہ کو اجاگر کرتے ہوئے تدریسی مہارت کے حصول کے لیے اپنی فیکلٹی میں سرمایہ کاری کرنے پر یونیورسٹی کی تعریف کی۔وائس چانسلراقراءیونیورسٹی نصر اکرام نے کانووکیشن میں شرکت پر معزز مہمانان گرامی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ یہاں آپ کی موجودگی گریجویٹس، والدین اور اقراءیونیورسٹی کے عملے کے لیے بہت حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سال اقراءیونیورسٹی کی 26ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے مجھے اس بات پر فخر ہے کہ اقراءیونیورسٹی نے بہت کم وقت میں علمی، تحقیق اور جدت طرازی میں بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ حال ہی میںاقراءیونیورسٹی کو جنوبی ایشیا کی ٹاپ 75 یونیورسٹیوں میںشامل کیا گیا ہے۔ QS ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کے مطابق تحقیقی مقالے کے حوالہ جات میں اقرا ءیونیورسٹی کوپاکستان کی نمبر1 یونیورسٹی کا اعزاز حاصل ہوا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نے حنید لاکھانی مرحوم کو ایک ایسی درس گاہ قائم کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوںجو کئی سالوں سے طلباءو طالبات کو معیاری تعلیم فراہم کر رہی ہے۔