روٹری پاکستان ڈسٹرکٹ3271 اعلیٰ سماجی خدمات کی وجہ سے روٹری انٹرنیشنل میں اپنا نمایا مقام حاصل کر رہا ہے شیخ امتیاز حسین

روٹری پاکستان ڈسٹرکٹ3271 اعلیٰ سماجی خدمات کی وجہ سے روٹری انٹرنیشنل میں اپنا نمایا مقام حاصل کر رہا ہے شیخ امتیاز حسین

روٹری پاکستان ڈسٹرکٹ3271 اعلیٰ سماجی خدمات کی وجہ سے روٹری انٹرنیشنل میں اپنا نمایا مقام حاصل کر رہا ہے شیخ امتیاز حسین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) روٹری انٹرنیشنل کی نو منتخب پریذیڈینٹ 2024-25 اسٹیفنی اور چک اور ایڈ ٹو اسٹیفنی اور چک ٹام گمپ نے پاکستان کا دورہ کیا اس موقع پرگورنر ہاﺅس کراچی میں ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا تقریب کے موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری،آر آئی ڈائریکٹر محمد فیض قدوائی،ٹرسٹی دی روٹری فاﺅنڈیشن عزیز میمن،روٹری انٹرنیشنل 3271 کے ڈسٹرکٹ گورنر محمد حنیف خان،فرسٹ لیڈی،ڈپٹی گورنر شیخ امتیاز حسین، نامزد ڈسٹرکٹ گورنر 2024-25رضوان آڈھیا،نامزد ڈسٹرکٹ گورنر 2025-26 شکیل قائمخانی،ایڈ مرل (ر)تنویر احمد،ڈسٹرکٹ سیکریٹری آصف مکاتی اور دیگر روٹرینز بھی موجود تھے اس موقع پر روٹر ی انٹرنیشنل کی نو منتخب پریذیڈینٹ 2024-25 اسٹیفنی اور چک نے ایڈ مرل (ر) تنویر احمد کو روٹری انٹر نیشنل کے سب سے بڑے ایوارڈ SERVICE ABOVE SELF سے نوازا اس موقع پر روٹری انٹرنیشنل کے ڈپٹی گورنر شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ روٹری پاکستان ڈسٹرکٹ 3271 اعلیٰ سماجی خدمات کی وجہ سے روٹری انٹرنیشنل میں اپنا نمایا مقام حاصل کر رہا ہے جبکہ پاکستان سمیت دیگر ممالک سے پولیو ،کورونا اور دیگر مہلک بیماریوں کے خاتمے کے لئے روٹری انٹرنیشنل کی خدمات قابل تحسین ہیں انہوں نے کہا کہ روٹر ی انٹرنیشنل اور تمام روٹرینز نو منتخب صدر اسٹیفنی اور چک کی سربراہی میں مزید سماجی و فلاحی منصوبوں پر کام کرنے کےلئے پر عظم ہیں جس سے عوام کوتعلیم،روز گار ،ہنر ،صحت اور زندگی کی بنیادی سہولیات میسر آسکیں گی شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ روٹرینز دن رات روٹری انٹرنیشنل کے تمام اہداف کو پورا کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں جبکہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کےلئے بھی بھر پور کوششیں کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ روٹری پاکستان ملک میں شرح خواندگی کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ خواتین کو بااختیار بنانے پر بھی خصوصی توجہ دے رہا ہے تا کہ وہ اپنے پیروں پر کھڑی ہونے کے علاوہ ملکی معیشت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ روٹری پاکستان کے تحت سیلاب متاثرین کے لئے اسمارٹ ولیج کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جس سے سیلاب متاثرین کی بحالی ممکن ہو سکی ہے جبکہ سیلاب متاثرین کی تعلیم،صحت اور روزگار کے لئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کے دیہی علاقوں میں پینے کا صاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے پولیو اور دیگر بیماریاں تیزی سے پھیل رہی تھیں جس کی روک تھام کےلئے روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 3271 نے سولر واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کروانے کے منصوبوں کو پائے تکمیل تک پہنچایا شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی عوام بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے لاتعداد مسائل کا شکار تھی جس پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے روٹرینز نے قابل قدر خدمات پیش کیں انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کی تذین و آرائش کا کام ترجیحی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے جس سے عوام کو صحت کی سہولیات میسر آرہی ہیں اور تعلیمی اداروں میں طلبہ کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اس موقع پرروٹر ی انٹرنیشنل کی نو منتخب پریذیڈینٹ اسٹیفنی اور چک اور ایڈ ٹو اسٹیفنی اور چک ٹام گمپ نے روٹری پاکستان کے سامارو میں قائم اسمارٹ ولیج کے علاوہ دیگرسماجی اور فلاحی منصوبوں کا بھی دورہ کیا اور روٹری پاکستان کی خدمات کو سہراتے ہوئے مستقبل میں شروع کئے جانے والے منصوبوں میں اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا.