ایرانی وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات، انٹیلی جنس شیئرنگ کے ذریعے دہشت گردی کے خلاف جنگ پر اتفاق

ایرانی وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات، انٹیلی جنس شیئرنگ کے ذریعے دہشت گردی کے خلاف جنگ پر اتفاق

ایرانی وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات، انٹیلی جنس شیئرنگ کے ذریعے دہشت گردی کے خلاف جنگ پر اتفاق

راولپنڈی(ویب ڈیسک)ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور انٹیلی جنس شیئرنگ کے ذریعے دہشت گردی کے خلاف جنگ پر اتفاق کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، زیادہ سے زیادہ افہام و تفہیم پر زور دیا۔ آرمی چیف نے دیگر ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سلامتی کے احترام پر زور دیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ دہشت گردی ایک مشترکہ خطرہ ہے جس سے باہمی تعاون، بہتر مواصلات اور انٹیلی جنس شیئرنگ کے ذریعے نمٹنا ہوگا۔