کیا سیاستدانوں کے دعوے جھوٹے ہیں؟ 300 یونٹس تک مفت بجلی کی فراہمی ناممکن قرار
کراچی (ویب ڈیسک) اقتصادی ماہر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ 300 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنا ممکن نہیں۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر معاشیات خرم شہزاد نے کہا کہ 300 یونٹ تک مفت بجلی دینا ممکن نہیں، آئی ایم ایف یہی کہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شمسی توانائی سے اتنی بجلی نہیں بنائی جا سکتی، ہمیں پانی سے بجلی پیدا کرنی ہے۔
واضح رہے کہ انتخابی مہم کے دوران پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 300 یونٹ تک مفت بجلی دینے کا اعلان کیا تھا جب کہ مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز نے بھی یہی دعویٰ کیا ہے۔
0 تبصرے