لاہور کے سیاستدانوں سے ڈرنے والا نہیں، قائد عوام اور شہید بینظیر کی طرح اپنے وعدے پورے کروں گا، بلاول
رحیم یار خان (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم لاہور کے سیاستدانوں سے ڈرنے والے نہیں، الیکشن میں مقابلہ کریں گے۔
رحیم یار خان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کل شیر نظر آیا۔
بلاول نے کہا کہ عام انتخابات میں عوام اور پیپلز پارٹی جیتے گی، عوام بے روزگاری اور مہنگائی سے پریشان ہیں، صرف پیپلز پارٹی اپنے منشور پر الیکشن لڑ رہی ہے، ہم نے مہنگائی اور غربت سے لڑنے کا دس نکاتی ایجنڈا پیش کیا ہے۔ حکومت ملی تو اس پر عمل درآمد کروں گا، قائد عوام اور شہید بے نظیر بھٹو کے وعدے پورے کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بننے کے خواہش مند ساتھی نے کہا کہ پچاس لاکھ گھر بنائیں گے، ہم نے سندھ میں گھر بنانے اور مالکان کو حقوق دینے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہر سال اشرافیہ کو 1500 ارب کی سبسڈی دی جاتی ہے، حکومت بنی تو اشرافیہ کی سبسڈی ختم کر کے پیسے آپ پر خرچ کروں گا۔ پہلے بی آئی ایس پی پروگرام متعارف کرایا گیا تھا، اب ہم ہاری کارڈ لائیں گے، ہم بے نظیر پروہت کارڈ کے ذریعے مالی امداد فراہم کریں گے، خواتین کو بلا سود قرضے دیں گے تاکہ وہ کاروبار شروع کر سکیں۔
0 تبصرے