پاکستان مخالف فلم ’’فائٹر‘‘ پر خلیجی ممالک میں پابندی عائد کردی گئی
ممبئی(ویب ڈیسک)بھارتی اداکار ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون کی فلم ’’فائٹر‘‘ کو بین الاقوامی ریلیز سے قبل ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔کئی خلیجی ممالک میں فلم پر پابندی عائد کیے جانے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب ریاست کے علاوہ تمام خلیجی ممالک میں فائٹر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق فائٹر کی ٹیم کے بیس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ متحدہ عرب ریاست کے علاوہ خلیجی ممالک میں فلم کی ریلیز پر پابندی ہے۔
فلم کے بزنس پر نظر رکھنے والے فلم پروڈیوسر سرگریش جوہر نے بھی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے فلم پر پابندی کی تصدیق کی ہے۔
فائٹر کی ٹیم نے ابھی تک ایسی خبروں پر کوئی بیان جاری نہیں کیا، فلم میکرز نے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فائٹر کو خلیجی ممالک میں ریلیز کے لیے سنسر بورڈز کی جانب سے منظوری نہیں دی جاسکی جب کہ فلم کی ریلیز پر پابندی کی کوئی واضح وجہ سامنے نہیں آئی۔
اس سے قبل سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 کی ریلیز پر کویت اور قطر میں بھی پابندی عائد کردی گئی تھی۔
فائٹر میں دیپیکا پڈوکون، ہریتک روشن اور انیل کپور نے کردار ادا کیے ہیں جب کہ ہدایت کار سدھارتھ آنند ہیں، فلم 25 جنوری کو بھارت کے یوم آزادی پر ریلیز کی جائے گی۔
فلم کی کہانی بھارتی فضائیہ کے سپیشل کمبیٹ یونٹ کے اہلکاروں کے گرد گھومتی ہے۔فلم کا ٹریلر چند روز قبل ریلیز کیا گیا تھا جس پر پاکستان میں شدید تنقید کی گئی تھی۔سوشل میڈیا صارفین نے فلم کو پاکستان مخالف اور پروپیگنڈا قرار دیا تھا۔
0 تبصرے