ملک کو ایٹمی طاقت شہید ذوالفقار علی بھٹو نے بنایا، پنجاب میں لوگ مکمل طور پر پی ایم ایل این کو نا پسند کر رہے ہیں: شرجیل میمن

کراچی: شرجیل میمن کا کهنا ہے که شعیب برنی کو کل گولی لگی اسکی مذمت کرتے ہیں، نگران حکومت ملوث لوگوں کو گرفتار کرے، پی پی 163 این اے پر بلاول بھٹو الیکشن لڑ رہے ہیں، صوبائی حلقے سے فیاض بھٹی کو پیپلز پارٹی نے ٹکٹ دی ہے، فیاض بھٹی کو تیر کے بجائے کیتلی کا نشان دیا گیا ہے جو ناقابل برداشت ہے،
الیکشن کمیشن آف پاکستان کو سختی سے اس بات کا نوٹس لینا چاہیے، الیکشن کمیشن آف پاکستان فوری طور پر اس قسم کی کاروائی کو بند کرے، پی پی چاہتی ہے ہمارے حقوق ہمیں دیے جائیں،
پٹواریوں کا گراف برے طریقے سے نیچے آ رہا ئے، پنجاب میں لوگ مکمل طور پر پی ایم ایل این کو نا پسند کر رہے ہیں، ہر سیاسی پارٹی الیکشن لڑے پھر جو عوام فیصلہ کرے وہ پارٹی حکومت بنائے، پی ایم ایل این جس طرح کی الیکشن مہم چلانے کی کوشش کر رہی ہے وہ سب جانتے ہیں، پی ایم ایل این نے جو کام نہیں کیے اسکا کریڈٹ لینا دھوکے بازی ہے
ملک کو ایٹمی طاقت شہید ذوالفقار علی بھٹو نے بنایا، اس کی قیمت انہوں نے اپنی جان دے کر ادا کی، سی پیک آصف علی زرداری صاحب کا منصوبہ ہے، تھرکول کو بھی پی ایم ایل نے اپنے کھاتے میں ڈالا ہے، سب جانتے ہیں تھرکول کا منصوبہ شہید بے نظیر بھٹو کا ہے،
نواز شریف نے تھرکول کا پراجیکٹ بند کروایا تھا، تھرکول پراجیکٹ سے پاکستان دو سو سال تک کوئلہ ایکسپورٹ کریگا