انسا ن کا لباس اس کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے، ہر عورت خوبصورت ہے اور خوبصورت نظر آنا ہر عورت کا حق ہے؛ احمد شاہ/ ارم ضیاء
کراچی(اسٹاف رپورٹر)معروف فیشن ڈیزائنر ارم ضیاءکے ملبوسات کے نئے کلیکشن MAAHIYAR کی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں رکھے گئے جدت اور نئے ٹرینڈز پر مبنی ملبوسات عوا م کی توجہ کا مرکز بنے رہے تقریب کے مہمان خصوصی نگراں صوبائی وزیر اطلاعات سندھ محمد احمد شاہ تھے جبکہ اس موقع پر تقریب کے موقع پر ہم ٹی وی نیٹورک کی سی ای او سلطان صدیقی کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور معروف فیشن ڈیزائنر ارم ضیاءکی کاوشوں کو سہرایا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نگراں صوبائی وزیر اطلاعات سندھ محمد احمد شاہ نے کہا کہ انسا ن کا لباس اس کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے اور ارم ضیاءکے تیار کردہ تمام کلیشن اور ملبوسات اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں کیونکہ ان کے تیار کردہ ملبوسات اپنے ڈیزائن اور کلر کی وجہ سے عوام میں تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہے ہیں جبکہ قیمت کے اعتبار سے بھی عوام کی دسترست میں ہیں انہوں نے کہا کہ نمائش کے موقع پرعوام کو رش بھی اس بات کا ضامن ہے کہ ارم ضیاءکا بنایا ہوا ہر پیس اپنی مثال آپ ہے اس موقع پر معروف فیشن ڈیزائنر ارم ضیاءنے تمام شرکاءکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہر عورت خوبصورت ہے اور خوبصورت نظر آنا ہر عورت کا حق ہے انہوںنے کہاکہ ہم نے اپنے برانڈ MAAHIYAR کے ذریعے اعلیٰ معیاراور منفرد ڈیزائنز متعارف کروانے کی کوشش کی ہے تا کہ خواتین اپنے خاص دن کے موقع پر سب سے الگ اور خاص محسوس کریں ارم ضیاءنے کہاکہ فیشن انڈسٹری میں خواتین کابڑھتا ہو ا رجحان قابل ستائش ہے جس کی بدولت لاکھوں خواتین کو کاروبار اور ملازمت کے مواقع میسر آرہے ہیں کیونکہ ایک ڈیزائنر کے ساتھ کاریگر اور دیگر افراد کو بھی آگے آنے کا موقع ملتا ہے انہوں نے کہا کہ MAAHIYAR کے ذریعے خواتین میں چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کےلئے کوششیں کر رہے ہیں جبکہMAAHIYAR اپنے کلائنٹ کو ان کے خاص دن کی منابست سے ڈیزائن کروائے ہوئے ڈریس پر کاپی رائٹس سرٹیفکٹس بھی فراہم کرے گا جس سے کلائنٹ کا دن اور لباس دونوں ہی ان کے لئے مزید خاص بن سکیں گے اس کے علاوہ آرٹس اور کلچر سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو بھی اپنی صلاحیتوں کو مزید ابھار نے کا موقع مل سکے گا.
0 تبصرے