سی ایکس او گلوبل فورم کی جانب سے پاکستان انٹر پنیور ایوارڈ 2024 کا انعقاد
کراچی( پ۔ر)سی ایکس او گلوبل فورم کی جانب سے معروف کاروباری اداروں اور شخصیات کو ان کی بہترین خدمات کو سہرانے کےلئے گورنر ہاوس کراچی میں پاکستان انٹر پنیورایوارڈ 2024 کی تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں ملک کی معروف کمپنیوں کے فاﺅنڈرز، مینیجنگ ڈائریکٹرز،سی ای او اور پریذیڈینٹ نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب کے موقع پراسپارک ویزہ کنسلٹنگ پرائیوٹ لمیٹڈ اور ایس بی ایس ایجوکیشن کنسلٹنٹ کے بانی اور چیف ایگزیکٹیو شاہ زیب رئیس کو ویزہ کنسلٹنگ کے شعبے میں دس سالہ شاندار خدمات کے اعتراف میں ایکسیلنس ایوارڈ سے نوازا گیا اس موقع پر شاہ زیب رئیس کا کہنا تھا کہ اسپارک ویزہ کنسلٹنگ اور ایس بی ایس ایجوکیشن کنسلٹنٹ پاکستان کے تعلیم یافتہ نوجوانوں اور ہنرمندوں کو دنیا کے مختلف ممالک میں اعلیٰ تعلیم ، کاروباز ،ملازمت اورمستقل رہائش کے مواقع فراہم کر رہی ہے تا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو سکے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں اس کی ترقی اور خوشحالی کےلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا تا کہ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کیا جا سکے شاہ زیب رئیس نے مزید کہاکہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اگر نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے جائیں تو وہ دنیا بھر میں ملک و قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں
0 تبصرے